Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

Film actress Anjuman’s husband mubeen malik Funeral



اداکارہ انجمن کے سابق شوہر ،، مبین ملک کولاہور میں سپرد خاک کردیاگیا،،ماضی کی لالی وڈ  سٹار کاکہناہےکہ وہ مبین ملک کی بیوہ ہیں ،،ان میں طلاق نہیں ہوئی تھی ،دوبارہ  رجوع کرلیاتھا،،۔
                 

عید کے روز قتل ہونےوالے مبین ملک کی لاش پوسٹمارٹم کےبعد گھر لائی گئی تواداکارہ انجمن  میت سےلپٹ کرروتی رہیں اورمعافیاں مانگتی رہیں،،

جنازہ  اٹھنے پر وہ غم سے نڈھال ہوگئیں اوربیتے کے گلے لگ کر بین کرتی رہیں،،،

 میڈیا سے گفتگومیں  انجمن  بیگم  کاکہناتھاکہ انہوں نے مبین ملک کے خلاف خلع کادعویٰ دائر کیاتھا لیکن پھرواپس لے لیا،،

انجمن کا کہنا تھا کہ   پاکستان میں اس کاگھر اجڑ گیا ،،بیرون ملک شیشوں کے گھروں میں رہنے والوں کو   کوئی خطرہ نہیں ہوتا،،  پاکستان میں اونچی دیواروں  میں بھی لوگ محفوظ نہیں،،،
  
انجمن کے سابق شوہر ، سابق انکم ٹیکس آفیسر کو ڈیفنس میں سپرد خا ک کیا گیا،،اس موقع پر انجمن نے صدر پاکستان اوروزیراعظم سے انہیں انصاف دلانے کی اپیل کی