Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی، عروہ حسین

لاہور: ’’نامعلوم افراد‘‘میں پسندیدگی نے حوصلہ بڑھایا، نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عروہ حسین نے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
عروہ حسین نے کہا کہ شروع دن سے ہی فلم کرنے کی خواہش تھی مگر فلم انڈسٹری کے حالات کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید میرا یہ خواب پورا ہی نہیں ہوگا ۔ پھر ہمایوں سعید اور بلال لاشاری کی فلموں نے جس طرح سے اوپر تلے کامیابیاں حاصل کیں تو منظر ہی بدل گیا ۔اسی دوران ’’نامعلوم افراد‘‘ مل گئی جس میں فہد مصطفی اور جاوید شیخ کے ساتھ میری پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا ۔ اس کے بعد مزید دو فلمیں ’’ملک ‘‘ اور ’’سٹرابری‘‘ میں سائن کرلیا گیا ۔ان میں ’’ملک ‘‘ تو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے ۔
اس فلم میں مجھے بلال اشرف اور علی عظمت کے ساتھ ایمان علی کی جگہ مجھے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ایمان علی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے،ان کا پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ۔ میری اس میں کوئی دلچسپی نہیں ،مجھے صرف کام کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ شوبز میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ عروہ حسین نے مزید بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ کے بارے میں زیادہ کچھ بتانہیں سکتی بہرحال اس میں بھی ایک جاندار رول نبھا رہی ہوں۔
ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی وجہ سے تو لوگ کافی جانتے تھے مگر فلم کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ نئے لوگ ایکشن ، کامیڈی اور میوزیکل سمیت ہر موڈ کی فلمیں بنا رہے ہیں جس سے فلم بینوں کو پردہ اسکرین پر ہر بار کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عروہ حسین نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اپنے ملک میں ہی آپ کو اچھے پراجیکٹ ملنے لگیں تو پھر آپ کو بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کیلیے دعویٰ دائر کردیا

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہراحمد بٹ سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا ہے ۔
یہ دعوی انھوں نے گزشتہ روز فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ نذیر احمد کے توسط سے کیا۔ اس بارے میں حمیرا ارشد نے’’ایکسپریس ‘‘ کوبتایا کہ میں اب مزید تماشا نہیں بننا چاہتی اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں میری فیملی اور دیگر قریبی لوگوں کی مشاورت بھی شامل ہے ۔
میرے اوراحمدبٹ کے تعلقات جہاں پہنچ گئے ہیں وہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں نے احمد بٹ کے والد کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی کیونکہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ویسے بھی یہ میرا اور احمد کا معاملہ ہے۔

ایان کی خاطر جھگڑے، ڈیوٹیاں قرعہ اندازی سے لگنے لگیں

منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست ماڈل گرل ایان علی کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کے لئے اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں لڑائی جھگڑے عام ہوگئے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اورکسٹمزحکام کے غلطیوں سے بھرپورچالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پررہائی کاقوی امکان پیداہوگیا جبکہ اڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور آسائشیں فراہم کر نے کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کررہے ہیں، بیرک کی ڈیوٹی پر ماموراہلکاروقتا فوقتا ماڈل سے پوچھتے ہیں کسی چیزکی ضرورت تونہیں، اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں، ملزم ہونے کے باوجود ایان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتیں یکسر نظراندازکردی ہیں، پراپرٹی ڈیلرسے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹاکے حصول کیلیے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا
 اور ماڈل سے ان کے دبئی کے مہنگے ترین برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت تین درجن سے زائدغیرملکی دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حدنرمی بھرتی گئی ہے