Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

حادثے میں بچ جانا معجزہ ہے، عائشہ عمر



گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے فیس بک پر ایک بیان میں مداحوں اور دوست اظفر رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حادثے میں اپنے بچ جانے کو معجزہ قرار دیا۔
معروف ڈرامہ 'بلبلے' میں اپنے کردار 'خوبصورت' سے شہرت پانے والی عائشہ عمر اور اداکار اظفر رحمٰن کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے.

اظفر رحمٰن کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم عائشہ کو آج ہسپتال سے گھر رخصت کیا گیا۔
حادثے کے بعد عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے فیس بک کا سہارا لیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیدھا ہاتھ شدید زخمی ہے جس کی وجہ سے انہیں روانی سے لکھنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
اپنے 'اسٹیٹس' میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں۔ گزرے ہوئے تین روز میرے لیے کافی دردناک ثابت ہوئے اور میں دو دن سے سو بھی نہیں پائی ہوں۔ آخر کار میں کچھ بہتری کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر واپس آئی ہوں‘۔
عائشہ کے مطابق’حادثہ کے بعد میں ہوش میں تھیں جس کی وجہ سے شدید تکلیف برداشت کرنا پڑی۔ میں اس حادثے میں زندہ بچ جانے سے کافی حیران تھی اور جلد سے جلد اس گاڑی سے باہر آنا چاہتی تھی لیکن اپنے ہاتھ کی چوٹ کے باعث کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیا‘۔

لاس ویگاس میں 'چند سیکنڈ' کی مس یونیورس



خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطاق مِس یونیورس کے انتخاب کے لیے منعقدہ تقریب میں فاتح حسینہ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے میزبان اسٹیو ہاروے نے غلطی سے مس یونیورس کے طور پر مِس کولمبیا کا نام لے لیا، لیکن فوراً ہی اپنی غلطی سدھاری اور فلپائن کی حسینہ پیا الونزو ورٹزبیج کو حسینہ کائنات (مِس یونیورس) کے خطاب سے نوازا گیا۔
اس طرح مِس کولمبیا آریاڈنا گوٹیئرز آریوالو جہاں اپنا نام سن کر حیران رہ گئیں، وہیں حیران پریشان سی مس فلپائن، گذشتہ برس کی مس یونیورس کے شانہ بشانہ چلتی ہوئی اسٹیج پر آگے آئیں،جنھوں نے اپنا تاج اتار کر مِس فلپائن پیا الونزو ورٹزبیج کو پہنا دیا۔
تقریب کے بعد میزبان ہاروے نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کارڈ کو درست طرح سے نہیں پڑھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی مجھ سے زیادہ برا محسوس نہیں کیا ہوگا۔
میزبان ہاروے نے بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنی غلطی کی معافی مانگی۔

’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو بند ہونے کا امکان؟



ہندوستان کا مقبول مزاحیہ شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' 2016 جنوری میں بند ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی چینل انتظامیہ سے ناراضگی ہے۔
اداکار اور میزبان کپل شرما کلرز ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والے مزاحیہ شو کامیڈی نائٹس ود کپل کی نمائش کامیابی کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے کر رہے ہیں لیکن اب شو کے میزبان اور ٹیم اس کو بہت جلد بند کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کی ایک خبر کے مطابق کپل شرما نے چینل کے سرد مہرانہ سلوک کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شو کی آخری قسط 17 جنوری کو دکھائی جائے گی۔
خبر کے مطابق شو کو بند کرنے کا فیصلہ اس کی ٹیم نے لیا ہے جس کی وجہ چینل انتظامیہ کا ان کے ساتھ سوتیلا رویہ ہے۔ ٹیم کے افراد کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو کامیڈی نائٹس بچاؤ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
شو سے تعلق رکھنے والے ایک افراد کے مطابق اس نئے شو کو مختلف انداز میں لانے کا ارادہ پیش کیا گیا تھا جبکہ اس میں زیادہ تر باتیں کامیڈی نائٹس ود کپل کی نقل کی جارہی ہے۔
اس خبر کے متعلق کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو دسمبر میں بند کر رہے تھے تاہم انتظامیہ کی گزارش پر وہ اسے جنوری تک جاری رکھیں گے۔
کپل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس شو کے ذریعے تین سالوں سے ناظرین کو انٹرٹین کر رہے ہیں اور جب شائقین کو ان کے شو کی عادت ہوگئی تو انتظامیہ ایک نیا شو مدمقابل لے آئی، اس شو پر آنے والے مہمانوں کو دوسرے شو پر آنے کی بھی دعوت دے دی گئی۔
کپل کا کہنا تھا کہ نئے شو بنانے میں کوئی خرابی نہیں لیکن ایک ہی انداز کے دو شوز ایک ہی چینل پر دکھانا غلط ہے اس لیے وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو بند کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں نے بھی شرکت کی ہے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

متنازع اشتہار پر نرگس فخری کا جواب آگیا



دو روز قبل پاکستان کے نامور اخبارات میں اپنے متنازع پوز پر ناصرف ہندوستانی اداکارہ نرگس فخری کو بلکہ اشتہار دینے والی کمپنی ’موبی لنک‘ کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
موبی لنک کے ’جاز ایکس‘ فونز کی فروخت کے لیے اشتہاری مہم میں نرگس فخری کی نازیبا تصویر کا سہارا لیا گیا، جس میں انہیں سرخ کپڑوں میں ہاتھ میں فون پکڑے پیٹ کے بل لیٹا دکھایا گیا۔
اس نازیبا اشتہار پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر نہ صرف ماڈل بلکہ اشتہار دینے والی کمپنی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔