اداکارہ میرانے کہا ہے کہ میر اسپنوں کا شہزادہ کہاں ہے مجھے فی الحال اس
بارے میں کچھ پتہ نہیں اور میری شادی کہاں ہونی ہے اسکے بارے میں بھی ابھی
کچھ نہیں کہا جا سکتا انہوں نے انٹرویو میں کہا میںاب چاہتی ہوں کی میں
اپنا گھر بسالوں اور آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی اپنے سپنوں کے
شہزادے سے شادی کر سکتی ہوں ،مگر میرے سپنوں کا راجا کہاں ہے مجھے ابھی تک
اسکا کچھ پتہ نہیں ٴآنیوالے دنوں میں فلموں میں مزید بہتر اندازمیں کام
کرتی نظر آؤں گی۔
Welcome to www.pakcelebritygossip.blogspot.blogspot.com!!. The best place for Pakistani top celebrities news, gossip, scandals, latest releases and photos Fawad Khan. Actor | Kapoor & Sons. ... Ali Zafar. Actor | Teefa in Trouble. ... Mahira Khan. Actress | Verna. ... Shaan Shahid. Actor | Waar. ... Humayun Saeed. Actor | Punjab Nahi Jaungi. ... Hamza Ali Abbasi. Actor | Waar. ... Atif Aslam. Music_department | Ajab Prem Ki Ghazab Kahani. ... Humaima Malik. Actress
Pages
▼
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی
معروف مارننگ شو میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی ۔ جس کے
بارے میںڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا
۔ڈاکٹر شائستہ لودھی نے شادی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی
ہے جس کے ساتھ ایک شخص جس کا چہرہ نہیں دیکھ رہا وہ شائستہ لودھی کو
انگوٹھی پہنارہے ہیں جبکہ شائستہ لودھی نے قرآنی آیات کے ساتھ اپنی دوسری
شادی سے آگاہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے ۔
واجاں ماریاں ، بلایا کئی وار وے، عالم لوہا ر کی چھتیسویں برسی
موسیقی میں جگنی کے خالق اور چمٹے کو
متعارف کرانے والے محمد عالم لوہار کو دنیا چھوڑے چھتیس برس گذر گئے۔ وہ
یکم مارچ 1928 میں گجرات میں پیدا ہوئے وہ 3 جولائی 1979میں ٹریفک حادثے
میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ موسیقی کے شوق کی تکمیل کیلئے عالم لوہار
نے گھر چھوڑا اور تھیٹر کمپنیوں سے وابستہ ہو گئے۔ تھیٹر کمپنی بنانے کے
ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے بعد بھی عالم لوہار ریڈیو پاکستان اور پاکستان
ٹیلی ویڑن میں بھی اپنے سروں کا جادو جگاتے رہے۔ عالم لوہار کو 1971 میں
ملکہ الزبتھ کے مہمان بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا جبکہ سابقہ صدر ایوب خان
بھی ان کے بڑے مداح تھے۔ ایک مرتبہ عالم لوہار بیمار ہونے پر عالم لوہار کو
ہسپتال داخل کر دیا ۔ جہاں ڈاکٹر اور نرسیں ان پر توجہ نہ دے رہے تھے جس
پر انہوں نے اونچی آواز میں گانا شروع کر دی واجاں ماریا ں بلایا کئی وار
وے ۔۔کسی نے میری گل نہ سنی۔ ان کے اس گانے پر کئی ڈاکٹر اور نرس فوری طور
پر وہاں پہنچ گئے اور انہیں معلوم ہو گیا کہ ایک بہت بڑافنکار ان کا مریض
بنا ہے۔ عالم لوہا ر کے صاحبزادے عارف لوہا ر اور عارف لوہار کے صاحبزادے
بھی عالم لوہا ر کی گائیکی کا تسلسل جاری رکھ ہوئے ہیں۔