Pages

پرینکا چوپڑہ آسکر ایوارڈز کی میزبان


فلمی صنعت بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے لیے نیا سال بظاہر نئی بلندیاں لے کر آیا ہے۔
پہلے امریکی سیریئل ’کوانٹیکو‘ میں اداکاری کے لیے ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ اور پھر بالی وڈ کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے ایوارڈ۔
اور اب انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب آسکر میں ان کا نام میزبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وہ بھارت سے اکیڈمی ایوارڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والی واحد شخصیت ہیں کیونکہ اس بار بھارت سے نامزد فلم ’کورٹ‘ دوسرے ممالک کی بہترین پانچ فلموں میں جگہ نہیں بنا سکی۔
 
  گذشتہ دنوں انھیں بالی وڈ کی فلم باجی راؤ مستانی کے لیے سراہا گیا
اپنے نام کے اعلان کے بعد پرینکا چوپڑہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’دی اکیڈمی کے لیے بے قرار ہوں۔ یہ دیوانہ بنا دینے والی رات ہوگی۔‘
بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے پرینکا کے نام کے اعلان کے بعد ٹویٹ کیا: ’بڑے خواب دیکھنے والی وہ ننھی لڑکی کہاں کہاں جا رہی ہے۔ پرینکا چوپڑہ تمارے لیے یہ سال کس شاندار طور پر شروع ہوا ہے۔‘
جواب میں پرینکا نے لکھا: ’ایسا یقیناً ہوا ہے۔ دیا مرزا میں خود کو بہت خوش بخت محسوس کرتی ہوں۔ شاید نیند کی کمی اور ایک برے اعظم سے دوسرے برے اعظم آنے جانے کا یہ نتیجہ ہے ۔۔۔‘
 
 
 کوانٹیکو کے لیے انھیں پیپلز چوائس ایوارڈ ملا تھا
پرینکا کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور وہ اپنے مداح کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک مبارکباد کے جواب میں انھوں نے لکھا: ’اب موقعے کی مناسبت سے بہترین لباس کی تلاش شروع ہوتی ہے۔‘
خیال رہے کہ آسکر یعنی اکیڈمی ایوارڈز رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کیلیفورنیا کے شہر ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کیا جائے گا۔