Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی

معروف مارننگ شو میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی ۔ جس کے بارے میںڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا ۔ڈاکٹر شائستہ لودھی نے شادی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ ایک شخص جس کا چہرہ نہیں دیکھ رہا وہ شائستہ لودھی کو انگوٹھی پہنارہے ہیں جبکہ شائستہ لودھی نے قرآنی آیات کے ساتھ اپنی دوسری شادی سے آگاہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے ۔

واجاں ماریاں ، بلایا کئی وار وے، عالم لوہا ر کی چھتیسویں برسی

موسیقی میں جگنی کے خالق اور چمٹے کو متعارف کرانے والے محمد عالم لوہار کو دنیا چھوڑے چھتیس برس گذر گئے۔ وہ یکم مارچ 1928 میں گجرات میں پیدا ہوئے وہ 3 جولائی 1979میں ٹریفک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ موسیقی کے شوق کی تکمیل کیلئے عالم لوہار نے گھر چھوڑا اور تھیٹر کمپنیوں سے وابستہ ہو گئے۔ تھیٹر کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے بعد بھی عالم لوہار ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن میں بھی اپنے سروں کا جادو جگاتے رہے۔ عالم لوہار کو 1971 میں ملکہ الزبتھ کے مہمان بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا جبکہ سابقہ صدر ایوب خان بھی ان کے بڑے مداح تھے۔ ایک مرتبہ عالم لوہار بیمار ہونے پر عالم لوہار کو ہسپتال داخل کر دیا ۔ جہاں ڈاکٹر اور نرسیں ان پر توجہ نہ دے رہے تھے جس پر انہوں نے اونچی آواز میں گانا شروع کر دی واجاں ماریا ں بلایا کئی وار وے ۔۔کسی نے میری گل نہ سنی۔ ان کے اس گانے پر کئی ڈاکٹر اور نرس فوری طور پر وہاں پہنچ گئے اور انہیں معلوم ہو گیا کہ ایک بہت بڑافنکار ان کا مریض بنا ہے۔ عالم لوہا ر کے صاحبزادے عارف لوہا ر اور عارف لوہار کے صاحبزادے بھی عالم لوہا ر کی گائیکی کا تسلسل جاری  رکھ ہوئے ہیں۔

نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی، عروہ حسین

لاہور: ’’نامعلوم افراد‘‘میں پسندیدگی نے حوصلہ بڑھایا، نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عروہ حسین نے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
عروہ حسین نے کہا کہ شروع دن سے ہی فلم کرنے کی خواہش تھی مگر فلم انڈسٹری کے حالات کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید میرا یہ خواب پورا ہی نہیں ہوگا ۔ پھر ہمایوں سعید اور بلال لاشاری کی فلموں نے جس طرح سے اوپر تلے کامیابیاں حاصل کیں تو منظر ہی بدل گیا ۔اسی دوران ’’نامعلوم افراد‘‘ مل گئی جس میں فہد مصطفی اور جاوید شیخ کے ساتھ میری پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا ۔ اس کے بعد مزید دو فلمیں ’’ملک ‘‘ اور ’’سٹرابری‘‘ میں سائن کرلیا گیا ۔ان میں ’’ملک ‘‘ تو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے ۔
اس فلم میں مجھے بلال اشرف اور علی عظمت کے ساتھ ایمان علی کی جگہ مجھے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ایمان علی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے،ان کا پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ۔ میری اس میں کوئی دلچسپی نہیں ،مجھے صرف کام کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ شوبز میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ عروہ حسین نے مزید بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ کے بارے میں زیادہ کچھ بتانہیں سکتی بہرحال اس میں بھی ایک جاندار رول نبھا رہی ہوں۔
ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی وجہ سے تو لوگ کافی جانتے تھے مگر فلم کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ نئے لوگ ایکشن ، کامیڈی اور میوزیکل سمیت ہر موڈ کی فلمیں بنا رہے ہیں جس سے فلم بینوں کو پردہ اسکرین پر ہر بار کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عروہ حسین نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اپنے ملک میں ہی آپ کو اچھے پراجیکٹ ملنے لگیں تو پھر آپ کو بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کیلیے دعویٰ دائر کردیا

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہراحمد بٹ سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا ہے ۔
یہ دعوی انھوں نے گزشتہ روز فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ نذیر احمد کے توسط سے کیا۔ اس بارے میں حمیرا ارشد نے’’ایکسپریس ‘‘ کوبتایا کہ میں اب مزید تماشا نہیں بننا چاہتی اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں میری فیملی اور دیگر قریبی لوگوں کی مشاورت بھی شامل ہے ۔
میرے اوراحمدبٹ کے تعلقات جہاں پہنچ گئے ہیں وہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں نے احمد بٹ کے والد کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی کیونکہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ویسے بھی یہ میرا اور احمد کا معاملہ ہے۔

ایان کی خاطر جھگڑے، ڈیوٹیاں قرعہ اندازی سے لگنے لگیں

منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست ماڈل گرل ایان علی کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کے لئے اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں لڑائی جھگڑے عام ہوگئے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اورکسٹمزحکام کے غلطیوں سے بھرپورچالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پررہائی کاقوی امکان پیداہوگیا جبکہ اڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور آسائشیں فراہم کر نے کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کررہے ہیں، بیرک کی ڈیوٹی پر ماموراہلکاروقتا فوقتا ماڈل سے پوچھتے ہیں کسی چیزکی ضرورت تونہیں، اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں، ملزم ہونے کے باوجود ایان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتیں یکسر نظراندازکردی ہیں، پراپرٹی ڈیلرسے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹاکے حصول کیلیے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا
 اور ماڈل سے ان کے دبئی کے مہنگے ترین برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت تین درجن سے زائدغیرملکی دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حدنرمی بھرتی گئی ہے

ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ ریما نے تین سال پہلے 16 نومبر 2011 کو امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی تھی، جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 21 مئی 2012 کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی۔ اداکارہ ریما کو اللہ نے آج اولاد نرینہ کے تحفے سے نوازا ہے اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ریمانے بہت سے لالی ووڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا۔واضح رہے کہ نوے کی دہائی میں اداکارہ ریما نے شاندار مقبولیت حاصل کی تھی۔

منی لانڈرنگ کیس، ماڈل ایان علی کے فراہم ثبوت مشکوک

منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے فراہم کیے گئے ثبوت مشکوک قراردے دئیے گئے ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ا?یان علی کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کے بارے میں فراہم کئے گئے ثبوت مشکوک ہیںجبکہ آیان علی کے بیان حلفی کی جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ اسٹاپ فروش اور پراپرٹی ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

نصیر الدین شاہ کو ایک موقعے کی تلاش

نصیر الدین شاہ کو پاکستانی مداح اور پاکستانیوں کو نصیرالدین شاہ اتنے پسند آ گئے ہیں کہ وہ پاکستان آنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے۔
اس بار وہ لاہور لٹریچر فیسٹیول میں آنے والے تھے تو کراچی والوں نے بھی ان کے ساتھ وقت گذارنے کے پروگرام بنا لیے۔
اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، او یو پی نے یادداشتوں پر مبنی ان کی خود نوشت کے اجرا کا اعلان کیا اور کراچی آرٹس کونسل نے ان کے ساتھ نئے اداکاروں کا ایک تربیتی ورکشاپ۔
او یو پی میں ان کی کتاب ’اور پھر ایک دن‘ کے اجراء کی تقریب ذرا مختلف تھی۔ پہلے او یو پی کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے نصیر الدین شاہ کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ انھوں نے جتنی کتابیں آج کی تقریب کے لیے منگائی تھیں وہ تمام کی تمام فروخت ہو چکی ہیں۔
اس کے بعد ناز اکرام اللہ نے نصیرالدین شاہ کے بارے میں ایک مضمون پڑھا اور پھر سٹیج پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے ڈائریکٹر مینو گور کے سپرد کر دیا گیا جو نصیر الدین شاہ سے مکالمہ کرنے والی تھیں۔
مینوگور کے بہت سے سوال ایسے تھے جن کا جواب نصیر الدین شاہ اپنی یادداشتوں کی کتاب میں بھی دے چکے ہیں۔
ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ 16 سال کے تھے جب فلموں میں کام کرنے کے لیے ممبئی آئے۔ پہلے ایک دوست کے ہاں ٹھہرے جو ظاہر ہے بے روزگار مہمان سے جلد ہی تنگ آ گئے۔
اگلا ٹھکانہ ایک گودام تھا۔ اسی دوران انھیں ’امن‘ اور ’سپنوں کا سوداگر‘ میں ایکسٹر کا کام ملا۔
نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ اسی دوران وہ دلیپ کمار سے بھی ملنے گئے۔ دلیپ ان کے والد کے شناسا تھے۔ دلیپ کمار نے سارا قصہ سن کر کہا ’میاں! اچھے گھروں کے بچے ایسے کاموں میں نہیں پڑتے۔ گھر لوٹ جاؤ اور جا کر تعلیم مکمل کرو۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ان کا دل تو چاہا کہ وہ دلیپ سے پوچھیں کہ وہ جو اس کام میں پڑے ہیں تو ان کا اپنا خاندانی پس منظر کیسا ہے؟
نصیر الدین دلیپ کمار کو پسند کرتے تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دلیپ کمار ایک ہی اداکار کو دنیا کا بڑا اداکار مانتے ہیں اور وہ ہے دلیپ کمار۔
اداکاری کی تربیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سائنس، ریاضی اور دوسرے بہت سے مضامین کی طرح اداکاری سیکھنے کا مضمون نہیں ہے۔ عام طور پر اداکاری سکھانے پڑھانے کے اداروں میں وہ لوگ اداکاری پڑھاتے اور سکھاتے ہیں جنھیں خود اداکاری کا کام نہیں ملتا۔

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ اداکاری کو ایک خواب کی تکمیل کے طور پر نہیں بلکہ ایک پیشے کے طور پر اپنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا ’اکثر نوجوان ان سے ملتے ہیں تو یہی پوچھتے ہیں کہ اداکار کیسے بنا جائے تو ان کا بھی پہلا مشورہ یہی ہوتا ہے کہ جاؤ پہلے اپنی تعلیم مکمل کرو‘۔
نصیر الدین کا کہنا تھا کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے کہ گائیک اور رقاص اپنے کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کتنی ریاضت کرتے ہیں اور ساری عمر کرتے رہتے ہیں لیکن اداکاری مختلف کام ہے۔ اداکاری سکھائی جاتی بلکہ اداکاری کے لیے آنے والوں کی شخصیت بنائی جاتی ہے۔
انھوں نے پونا میں اپنے استادوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اداکاری نہ تو کتابوں سے سیکھی جا سکتی ہے اور نہ ہی سکولوں سے، ہاں زندگی سے سیکھی جا سکتی ہے کیوں کہ زندگی ہی سب سے بڑی استاد ہے۔

فوادخان فلم میں مس ورلڈ کے مدمقابل

فواد خان کے پاکستانی اور بھارتی فین کے لئے ایک ایسی خوشخبری ہے جس کو سن کر وہ جھوم اٹھیں گے ۔ جی ہاں فواد خان بہت جلد دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق فواد خان سے پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے رابطہ کرکے اپنی فلم ‘ اے دل ہے مشکل’ میں ایشوریہ رائے کے مدمقابل کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔کرن جوہر فواد کی فلم خوبصورت سے کافی متاثر ہوئے تھے اور وہ انہیں ایشوریہ کے مدمقابل بہترین انتخاب تصور کرتے ہیں۔کرن جوہر نے ‘اے دل ہے مشکل’ کے لیے منصوبہ بندی بھی کرلی ہے جو کہ ایک غیرروایتی لواسٹوری پر مبنی فلم ہوگی۔اس فلم کی شوٹنگ نیویارک، پیرس اور نئی دہلی میں ہوگی اور ممکنہ طور پر یہ جون 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔

شوبز میں سفارشی زیادہ دیر نہیں ٹک سکتے،سلیم خان

ماڈل و اداکار سلیم خان نے کہا ہے کہ وہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انہیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور میں بہت جلد مختلف پراجیکٹس میں نظر آﺅں گا۔ میں نے ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے پی ٹی وی سمیت مختلف پرائیویٹ پراجیکٹس میں کاسٹ کیا گیا ہے جن کی بہت جلد ریکارڈنگز شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی چینلز آنے کی وجہ سے اب کام کی کمی نہیں ہے بس انسان میں ٹیلنٹ ہونا چاہئے۔ میرا اپنا خیال ہے کہ شوبز کی فیلڈ میں سفارش سے آگے نہیں بڑھا جا سکتا، اس فیلڈ میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کے اندار ٹیلنٹ ہوتا ہے اور میں اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بہت جلد اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو جاﺅں گا۔

عدنان سمیع ٹویٹرپرا منے مداحوں کو فٹنس ٹپس دیں گے

گلوگار و موسیقار عدنان سمیع خان جو کسی زمانے میں اپنے موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا شکار تھے، اب اپنا وزن کافی حد تک کم کرکے خاصے سمارٹ ہو چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عدنان سمیع نے اپنے مداحوں کو بھی وزن کم کرنے میں مدد دینے کی ٹھانی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عدنان نے اپنے مداحوں سے ہر بدھ کو فٹنس ٹپس شیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سے ہر بدھ کو وہ فٹ رہنے کے لیے کچھ ٹپس شیئر کیا کریں گے۔ کیا آپ سب تیار ہیں؟

قبائلی ملک کی اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش

قبائلی ملک وزیر محمد صافی نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کردی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں قبائلی ملک وزیر محمد صافی نے کہا کہ شادی کیلئے اداکارہ میرا کی ہر شرط ماننے کیلئے تیار ہوں ۔

سارہ لورین کی بالی ووڈ میں خوب پذیرائی

بالی وڈ فلمسازوں نے اب ایک بار پھر اداکارہ سارہ لورین کی طرف رخ موڑ لیا ہے، انہیں بالی ووڈ سے دو تین فلموں کی آفرز ہیں۔ ایک تازہ ترین اطلاع کے مطابق ان کی ایک فلم کی شوٹنگ بھوپال میں مکمل کر لی گئی ہے، جس میں سارہ لورین پر ایک گانا بھی عکس بند کیا گیا۔ علاوہ ازیں پرکاش کی فلم میں بھی انہیں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”مرڈر تھری“ کے بعد انتہائی محتاط انداز میں فلمیں سائن کر رہی ہوں۔ انہوں نے بولڈ مناظر کے بارے میں کہا کہ اگر وہ کہانی سے ہٹ کر ہوں گے تو کبھی شوٹ نہیں کراﺅں گی۔

شوہرنے دو گھر تحفہ میں دیئے ہیں، مدیحہ شاہ

گلوکار غلام عباس نے کہا ہے کہ میں 5000 گیت گا اور ساڑھے تین سو نعتیں پڑھ چکا ہوں۔ کبھی تکبر نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ان دنوں نئے البم کی تیاری میں مصروف ہوں، جو جلد منظر عام پر آئے گا۔ دریں اثناءدوسرے ٹی وی کے مار ننگ شومیں مدیحہ شاہ اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے کراچی اور لاہو ر میں دو گھر تحفہ میں دیئے ہیں۔ ان کے شوہر نے کہا کے میری اہلیہ کو تمام مزیدارکھانے پکانے آتے ہیں اور وہ ان کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شو میں موجو د آسٹرلوجسٹ نے مدیحہ شاہ کے شوہر کا ہاتھ دیکھ کر اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے ہاتھ میں شادی کی صرف ایک لکیر ہے اور انہیں اپنی بیوی مدیحہ شاہ سے بے حد پیار ہے۔

عتیقہ اوڈھو کی بریسٹ کینسر کے مریضوں کےلئے فنڈ ریزنگ مہم

سینئر فنکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسانیت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مستحق بریسٹ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لےے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں انڈس گیلری میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں نامور فنکار، ہمایوں سعید، انجیلین ملک، ساجد حسن، مسز ساجد حسن مرینہ خان اور دیگر شریک ہوئے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں ایسے مریضوں کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا چاہتی ہوں جو علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس مہم میں ہونے والی آمدنی شوکت خانم میموریل اسپتال میں دی جائے گی۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو کا کینسر کے خلاف مہم کا جذبہ بے مثال ہے۔ انجلین ملک نے کہا کہ وہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ہیں۔ ساجد حسن نے کہا کہ فنکاروں میں انسانی خدمت کا جذبہ خوش آئند بات ہے۔

میکال ذوالفقار اور میشا کے بعد صائمہ ٹی وی کی مہنگی ترین اداکارہ

میکال ذوالفقار اور میشا شفیع کے بعد اداکارہ صائمہ ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی فنکارہ ثابت ہو رہی ہیں۔ انہیں سوپ سیریل کنیز میں سب سے زیادہ شہرت ملی تھی اور اب کراچی کے ایک پروڈیوسر نے انہیں ایک سوپ سیریل میں 50 لاکھ کے معاوضے پر کاسٹ کرلیا ہے۔ اس کی ریکارڈنگ بھی کراچی میں ہوگی اور اس طرح ایک قسط ایک لاکھ روپے کی ہوگی اس سے قبل میکال ذوالفقار بھی سیکڑوں کے حساب سے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ اس طرح میشا شفیع نے بھی ایک فلم کا معاوضہ 50 لاکھ مانگ کر پروڈیوسر کو حیران کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ صائمہ اردو پنجابی فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ 5 لاکھ وصول کرتی تھیں۔

پہلے پاکستانی فواد خان نے بھارتی ’فلم فیئر‘ ایوارڈ جیت لیا

فواد خان بھارت میں’فلم فیئر‘ ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی اداکاربن گئے ،ا ±نہیں اپنی فلم ’خوبصورت‘ کیلئے نئے بہترین اداکارکا ایوارڈ دیاگیا۔فواد خان نے ساتھی اداکارہ سونم کپور اور جھٹلکا ملہوترا سے ایوارڈ وصول کیاتاہم یہ پہلا موقع تھا کہ بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘شاہ رخ خان کو کوئی نامزدگی نہیں ملی حالانکہ 2014ءمیں ا ±ن کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کامیاب ہوئی تھی کپل شرماکی میزبانی میں ہونیوالے فلم فیئرایوارڈ میں کنگنارناوت کو بہترین ادکارہ جبکہ شاہد کپور کو فلم حیدر کے لیے ایوارڈ دیاگیاجبکہ اس موقع پر سلمان خا ن دھماکے دار انٹری کے ساتھ وہاں آن موجود ہوئے جس سے پورا ماحول مسکرا اٹھا۔

فوادخان فلم میں مس ورلڈ کے مدمقابل

فواد خان کے پاکستانی اور بھارتی فین کے لئے ایک ایسی خوشخبری ہے جس کو سن کر وہ جھوم اٹھیں گے ۔ جی ہاں فواد خان بہت جلد دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق فواد خان سے پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے رابطہ کرکے اپنی فلم ‘ اے دل ہے مشکل’ میں ایشوریہ رائے کے مدمقابل کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔کرن جوہر فواد کی فلم خوبصورت سے کافی متاثر ہوئے تھے اور وہ انہیں ایشوریہ کے مدمقابل بہترین انتخاب تصور کرتے ہیں۔کرن جوہر نے ‘اے دل ہے مشکل’ کے لیے منصوبہ بندی بھی کرلی ہے جو کہ ایک غیرروایتی لواسٹوری پر مبنی فلم ہوگی۔اس فلم کی شوٹنگ نیویارک، پیرس اور نئی دہلی میں ہوگی اور ممکنہ طور پر یہ جون 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔