Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

سینئر ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی کا انتقال


پاکستان کے سینئر ڈرامہ نگار اور اداکار کمال احمد رضوی طویل علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں جمعرات کو انتقال کر گئے۔
پی ٹی وی کے لازوال مزاحیہ ڈارمہ ’الف-نون‘ لکھنے اور اس میں الن کا کردار ادا کرنے والے رضوی کافی عرصے سے بیمار تھے۔
یکم مئی 1930ء کو بہار، ہندوستان میں پیدا ہونے والے رضوی 1951ء میں پاکستان آنے کے بعد کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھر لاہور منتقل ہوگئے۔
انہوں نے 1958ء میں تھیٹر سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1965ء میں پہلی دفعہ الف -نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اور رفیع خاور نے ننھے کا کردار ادا کیا۔
الف -نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا مختلف سالوں میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
’آپ کا مخلص‘، ’صاحب بی بی اور غلام‘ اور ’مسٹر شیطان‘ ان کے دوسرے مشہور ڈرامہ سیریز تھیں۔
ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت نے انھیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔