اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور
وہ لمحات میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔ بنکاک سے کراچی واپس پہنچنے پر
”نئی بات“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈبل ڈیکر بس سے
حادثہ ہوا، آنکھوں کے سامنے عجیب سا سماں تھا اور وہ یاد کر کے خوف آتا
ہے۔ پتا نہیں کون سی نیکی اور دعائیں کام آگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی
میرے دوست اسپتال پہنچ گئے تھے،پاکستان سے خیریت معلوم کرنے کیلئے میرے پاس
بے شمار فون اور ایس ایم ایس آئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پندرہ روز بعد
اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ بنکاک جائیں گے۔