Pages

مدیحہ شاہ کی کینیڈا میں شادی

لمی ستاروں کی فنی اورنجی زندگی کے بارے میں جاننے کا شوق کسے نہیں ہوتا۔ ان کے چاہنے والے ہرروزاخبارات اورنیوزچینلز پران کی فنی سرگرمیوں اور نجی زندگی کے حوالے سے بننے والی خبروں کے ذریعے باخبر رہتے ہیں۔
کوئی بالی وڈ یاترا کے لئے تیاری کرتا ہے توکسی کا معاشقہ منظرعام پرآجاتا ہے۔ کوئی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتا ہے توکوئی ورلڈ ٹوور پرروانہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فلم سے وابستہ فنکاروں، ہدایتکاروں، پروڈویوسروں اورتکنیکی شعبہ کے لوگوں کوخاص اہمیت حاصل رہتی ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں برسوں تک راج کرنے والی فلمسٹارمدیحہ شاہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے ارب پتی بزنس مین جاوید اقبال سے کینیڈا میں شادی کرلی۔’’ واضح رہے کہ یہ خبر بھی جنگل کی آگ کی طرح اس وقت ہر جگہ پھیلی جب ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کے نیوزچینل اور اخبار نے ہمیشہ کی طرح بازی اپنے نام کرلی۔ مدیحہ شاہ کی شادی کی بریکنگ نیوز آن ائیرہوتے ہی جہاں میڈیا پرسن اس کی چھان بین میں لگ گئے، وہیں مدیحہ شاہ کے چاہنے والے ان کی شاہکارفلموں کولے کرباتیں کرنے لگے‘‘۔
کینیڈا میں ہونے والی شادی کی پروقار تقریب میں مدیحہ شاہ اورجاوید اقبال کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ جنہوں نے دونوں کو زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے پرمبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ جاوید اقبال نے مدیحہ شاہ کوشادی کے تحفہ میں کراچی کے علاقہ ڈیفنس اورکینیڈا کے شہروینکوور میں قیمتی گھردیئے ہیں۔
جاوید اقبال کا کاروبار پاکستان کے علاوہ دبئی اورکینیڈا میں پھیلا ہوا ہے اور وہ کھانے پکانے کے مصالحہ جات سمیت دیگرکاروبار کرتے ہیں۔ مدیحہ شاہ اورجاوید اقبال کی فیملیوں کے درمیان پانچ ماہ قبل دبئی میں ملاقات ہوئی تھی اور پھر جاوید اقبال کی فیملی کی جانب سے شادی کیلئے بات آگے بڑھائی گئی، جس پر مدیحہ شاہ کی فیملی نے شادی کیلئے رضامندی ظاہرکردی۔
دونوں فیملیوں نے شادی کی تاریخ طے کی اوراس کے لئے کینیڈا پہنچ گئے۔ شادی کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ مدیحہ شاہ اب شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی لیکن ان کے شوہرجاوید اقبال اوران کی فیملی کی جانب سے مدیحہ شاہ پرشادی کے بعدشوبزمیں کام نہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ بلکہ انہوں نے اس پروفیشن میں منفرد اورمعیاری کام کرنے کیلئے ان کی مکمل سپورٹ کا سگنل بھی دیدیا ہے۔
کینیڈامیں شادی کے بعد مدیحہ شاہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کوپہلا انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ’’جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں‘‘۔ میراتعلق شوبزنس سے ہے اورمیں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران فلم، ٹی وی ، تھیٹراورفیشن انڈسٹری میں بہت ساکام کیا ، لیکن کبھی سوچانہ تھا کہ ایک دن میری زندگی میں ایک ایسا شخص آئے گا جومیرا جیون ساتھی بن جائے گا۔ کیونکہ میرا تعلق شوبز اورجاوید ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ مگرقسمت میں جو لکھا ہو وہ ہوکر رہتا ہے۔

گھر والوں کی رضامندی کے ساتھ شادی کی تاریخ فائنل ہوئی اوریہ تقریب کینیڈا میں رکھی گئی۔ میں یہ بات بخوبی جانتی ہوں کہ میرے چاہنے والے، ساتھی فنکار اوردوست احباب میری شادی کے شدت سے منتظر تھے لیکن سب کچھ اچانک ہوا کہ اپنی فیملیز کے علاوہ کسی کوخبر نہ کرسکے۔ انہوں نے بتایاکہ میرے شوہراورسسرال والے ولیمہ کی تقریب بڑے پیمانے پروینکوور میں کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے ولیمہ کی تقریب کراچی اور لاہور میں کرنے کیلئے انہیں رضامند کرلیا ہے۔
میرا تعلق پاکستان سے ہے اورمیرے چاہنے والوں کے علاوہ شوبزسے وابستہ بہت سے قریبی دوست اورساتھی فنکار ہیں، جن کو اپنی خوشیوں میںشامل کئے بغیراس کا مزہ دوبالانہیں ہوسکتا تھا۔ اس لئے ہم نے پلان کیا ہے کہ ایک ماہ بعد پاکستان آئیں گے اورپھرولیمہ کی تقریب کا شیڈول ترتیب دیں گے۔
ازدواجی زندگی کے آغاز پرمدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زندگی اوربھی زیادہ خوبصورت لگنے لگی ہے۔ ایک طرف تومیرے شوہرجاوید اقبال بہت پیاراوراحساس کرنے والے انسان ہیں تودوسری جانب سسرال والوں نے مجھے شہزادی کی طرح اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے اوریہ لمحات میری زندگی کے یادگارلمحات بن چکے ہیں۔ میرے شوہر اوران کی فیملی بہت اچھے ہیں اورسب لوگ میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ میں اس وقت دیارغیر میں ہوں لیکن مجھے ایک بھی پل یہ احساس نہیں ہوا کہ میں پہلی باران لوگوں سے ملی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے اورجونہ کھائے وہ بھی پچھتائے ‘‘ والی مثال سن رکھی تھی لیکن واقعی شادی کا لڈو بہت مزیدار ہے۔ یہ ایک خوشگواراورخوبصورت احساس ہے جس کے بناء زندگی ادھوری ہے۔میرے شوہرجاوید اقبال اور سسرالیوں کی جانب سے میرے شوبزمیں کام کرنے پربھی کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن میں حسب روایت اچھے پراجیکٹس ہی سائن کرونگی۔

سب لوگ جانتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اوراسی لئے مجھے بہت سے ایوارڈز کے ساتھ اعزازات سے نوازا گیا۔ میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی منفرد پہچان بنانے کیلئے ہمیشہ وہ کام کرنا چاہئے جس کولوگ برسوں یادرکھیں۔ میں کچھ عرصہ کیلئے شوبز سے دورہوئی ہوں لیکن جلد ہی نئی امنگ اورترنگ کے ساتھ فلم، ٹی وی کے شعبوں میں جلوہ گرہونگی اوراپنے چاہنے والوں کو اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے انٹرٹین کروں گی۔