Pages

عمائمہ ملک نے ’’بریک تھرو پرفارمر آف پاکستانی سینما ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا

اہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے پاکستان سے باہرایوارڈز جیتنے کی روایت کو برقرار رکھا۔
اس مرتبہ عمائمہ نے بالی ووڈ کے معروف ’ مصالحہ ایوارڈ 2014 ‘ میں بہترین ’’ بریک تھروپرفارمرآف پاکستانی سینما ‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ انھیں یہ ایوارڈ اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے بالی ووڈ میں جاندار انٹری پردیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنا ایوارڈ بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے پاکستان کانام روشن کرنے والے اداکارعلی ظفر اور فوادخان کے علاوہ پاکستانی قوم کے نام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں جہاں بالی ووڈ کے معروف اسٹارز موجود تھے ، وہیں مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ ’مصالحہ ایوارڈ 2014‘ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز عمائمہ ملک پر فلمائے گیتوں سے کیا گیا۔ بالی ووڈ جیسی دنیا کی دوسری فلم انڈسٹری کے اہم ایوارڈز میں پاکستان کے لیے ایوارڈ جیتنے والی عمائمہ ملک نے ’’ ایکسپریس‘‘ کو دبئی سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اپنے سفر کے مختصر عرصہ میں جوکامیابیاں مجھے ملی ہیں،

 وہ سب میری ماں کی دعا اورفیملی کی سپورٹ کی بدولت ہے۔
میں نے بطوراداکارہ پاکستان میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پاکستانی فلم میں حقیقت کے قریب تراداکاری کی اوراسی کی بناء پر مجھے بالی ووڈ میں کام کی آفرزکا سلسلہ شروع ہوگیا۔ میں نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تو ایک ہی بات میرے زہن میں تھی کہ مجھے تعداد کے بجائے معیار پرتوجہ دینا ہے۔ ’مصالحہ ایوارڈ 2014ء‘ کی خوبصورت تقریب میں مجھے جب ایوارڈ کے لیے اسٹیج پرمدعو کیا اور میرے نام سے پہلے پاکستان کا نام لیا تومیرا سرفخر سے بلند ہوگیا۔ یہ وہ لمحات ہیں جن کو تمام عمر نہیں بھلایا جاسکتا۔عمائمہ ملک نے بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشک بچن، ورون دھون، فرح خان، ایکتا کپور اور جتندر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔