اداکار فواد افضل خان پاکستانیوں کے بعد اب بھارتیوں کے دلوں میں بیٹھ گئے
ہیں اور انہیں اب وہاں بھارت کے ممتاز اداکاروں کی طرح پسند کیا جارہا ہے۔
ہندوستان میں ان کے چرچے ہو رہے ہیں اور اب بھارتی اداکاروں نے فواد خان کے
خلاف ایک لابی کو تیار کر لیا ہے۔ انہیں خطرہ ہے کہ اگر یہ پاکستانی
اداکار کچھ اور دن یہاں رہ گیا تو وہ ہمارے کریئر کا ستیاناس کردے گا۔ ادھر
فواد افضل خان کو مزید دو فلموں اور کئی تشہیری فلموں میں کنٹریکٹ ملے
ہیں۔