Pages

کراچی میں 13ویں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب

کراچی میں ملک کے سب سے بڑے شوبز ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’زندہ بھاگ‘ تین ایوارڈز کے ساتھ سب سے نمایاں رہی۔
زندہ بھاگ کو بہترین فلم کا ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اسی فلم کے مینوگور اور فرجاد نبی کو بہترین ہدایت کار اور ہیرو خرم
پطرس کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تاہم بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سیڈلنگز کے لیے آمنہ شیخ کو دیا گیا۔
ٹی وی کے شعبے میں ہمیشہ کی طرح یہ ایوارڈز سیٹیلائٹ اور ارضی (ٹیرسٹریل) کے دو شعبوں میں تقسیم کیے گئے۔

برائیڈل کیٹور ویک 2014 کیلئے ڈیزائنروں کا اعلان

ہم نیٹ ورک اور سٹائل 360 کی جانب سے ”نویں برائیڈل کیٹور ویک 2014ئ“ میں شرکت کرنے والے ملکی اور بین الاقوامی ڈیزائنروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں 21نامور ملکی اور غیر ملکی ڈیزائنر شرکت کریں گے۔
بھارت سے ڈیزائنر منی بندرا، لندن سے زیگی اختر اور امریکہ سے ڈیزائنر ثمرین پاکستان کے صف اول کے ڈیزائنروںکے ساتھ اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ پاکستان کے 48 بہترین ماڈلز فیشن شو میں جلوہ گر ہوں گے۔ شو کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر حسن شہریار یاسین کریں گے جبکہ میک اپ اور سٹائلنگ کی ذمہ داری این پرو اور این جینٹس کی ہے۔

Junaid Jamshed apologizes for his remarks about Hazrat Ayesha (R.A)

Famous pop singer turned religious scholar Junaid Jamshed has been caught for Blasphemous actions on a show. Right after the news went viral on social media, Junaid Jamshed has released an apology video asking for forgiveness. After the telecast of the show people starting abusing Junaid Jamshed on social media for his acts and the issue got heated up, thus Junaid Jamshed has to release a video asking for an apology to cool down the issue.
The question being wildly asked is that if Junaid Jamshed should be given mercy or should be treated like all other blasphemy cases? Many people are protesting against Junaied Jamshed but few are trying to manipulate and make it a political issue that everything is planted and planed against him and the channel.

اب مجھے شادی کرنے کا خواب مکمل کر لینا چاہئے: ریشم

لاہور : اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رشتے ڈھونڈنے سے نہیں بلکہ مقدر سے بنتے ہیں اور میں بھی مقدر پر ہی یقین رکھتی ہوں۔ شادی کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب مجھے اپنا یہ خواب مکمل کر لینا چاہیے ۔ ریشم نے کہا کہ میں شادی کے معاملے میں اپنی پسند کے ساتھ گھر والوں کی مرضی کو بھی لازمی مد نظر رکھوں گی اور شادی کے بعد شوبز میں کام کرنے کے حوالے سے شوہر کی اجازت ہو گی تو کام کروں گی ۔ میری دعا ہے کہ خدا ہر لڑکی کا نصیب اچھا کرے ۔

میرا لباس کوئی بے وقوف طے نہیں کرے گا: گوہر

Any fool will not set my dress : Gohar

فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان نے انھیں تھپڑ مارنے والے شخص کے بارے میں کہا ہے کہ اسے کس نے یہ حق دیا کہ میں کیا لباس پہنوں اور کیا نہیں۔
گذشتہ اتوار کو ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیوز میں ایک ریئلیٹی شو ’انڈیاز را سٹار‘ کی آخری قسط کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص نے گوہر خان کو تھپڑ مار دیا تھا۔
منگل کو گوہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ میں کیا پہنوں اور کیا نہیں، کس کو یہ حق ہے کہ اگر کوئی لڑکی آپ کی مرضی کے خلاف کوئی لباس پہنتی ہے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کرو۔‘
گوہر خان کے مطابق: ’مذہب کے نام پر اپنی بیہودہ حرکتوں کو منصفانہ ٹھہرانا اور بھی جاہلیت ہے۔ اگر ایک اداکارہ ایسی ذہنیت کا شکار ہو سکتی ہے تو عام عورتیں اور لڑکیاں اس ملک میں کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں۔‘
گوہر خان نے تھپڑ کے واقعے پر اپنے مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

توار کو ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا اور انھیں پیر کو بورولي کی عدالت میں پیش کیا گیا۔