سینئر فنکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسانیت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مستحق
بریسٹ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لےے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے اس
سلسلے میں انڈس گیلری میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں نامور فنکار،
ہمایوں سعید، انجیلین ملک، ساجد حسن، مسز ساجد حسن مرینہ خان اور دیگر شریک
ہوئے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں ایسے مریضوں کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا چاہتی
ہوں جو علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس مہم میں ہونے والی آمدنی شوکت خانم
میموریل اسپتال میں دی جائے گی۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو کا
کینسر کے خلاف مہم کا جذبہ بے مثال ہے۔ انجلین ملک نے کہا کہ وہ عتیقہ
اوڈھو کے ساتھ ہیں۔ ساجد حسن نے کہا کہ فنکاروں میں انسانی خدمت کا جذبہ
خوش آئند بات ہے۔