پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ اس وقت بھارت کی
نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو شمار ہونے لگے ہیں اور ان کی مقبولیت اس قدر بڑھ
گئی ہے کہ ممبئی اور دہلی سمیت کئی بڑے شہروں میں ان کے ہورڈنگز آویزاں ہو
گئے ہیں۔ اب زندگی چینل پر ان کا ڈرامہ ہمسفر جلد نشر ہو گا جس سے ان کی
مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا لیکن فواد خان کی طرف سے اس بات کی تصدیق
ہوچکی ہے کہ اگلی فلم پاکستانی ہوگی اور انہوں نے فلم میں کام کرنے کے لیے
ہاں کردی ہے۔
Welcome to www.pakcelebritygossip.blogspot.blogspot.com!!. The best place for Pakistani top celebrities news, gossip, scandals, latest releases and photos Fawad Khan. Actor | Kapoor & Sons. ... Ali Zafar. Actor | Teefa in Trouble. ... Mahira Khan. Actress | Verna. ... Shaan Shahid. Actor | Waar. ... Humayun Saeed. Actor | Punjab Nahi Jaungi. ... Hamza Ali Abbasi. Actor | Waar. ... Atif Aslam. Music_department | Ajab Prem Ki Ghazab Kahani. ... Humaima Malik. Actress
Advertisment
https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a
ہمایوں سعید نے ملک ریاض کا روپ دھار لیا
پاکستانی سینما کی بحالی کے لیے آئندہ برسوں کے دوران کئی فلمیں ریلیز کی
جائیں گی، اب آپریشن 021 اور نامعلوم افراد کے بعد ہمارے سینما گھروں میں
ایک اور زبردست فلم آنے والی ہے۔حقیقی زندگی کے کردار بزنس ٹائیکون ملک
ریاض پر مبنی اس فلم کا مرکزی کردار ہمایوں سعید ادا کر رہے ہیں۔’نامعلوم
افراد’ سے شہرت حاصل کرنے والی عروہ حسین ان کی بیوی کی شکل میں نظر آئیں
گی جبکہ یوسف بشیر قریشی ملک کے ساتھی ہوں گے۔
ملک ریاض ہمیشہ سے اپنی حیرت انگیز ترقی کے باعث موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔فلم کے تین منٹ کے ٹریلر میں ملک ریاض کی زندگی کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ہمایوں سعید کی مضبوط ڈائیلاگ ڈیلیوری اس فلم کو کافی زبردست دکھاتی ہے اور ہم توقع کرسکتے ہیں کہ اس سے ہماری صنعت کا معیار اور بلند ہوگا۔تاہم اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔
ملک ریاض ہمیشہ سے اپنی حیرت انگیز ترقی کے باعث موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔فلم کے تین منٹ کے ٹریلر میں ملک ریاض کی زندگی کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ہمایوں سعید کی مضبوط ڈائیلاگ ڈیلیوری اس فلم کو کافی زبردست دکھاتی ہے اور ہم توقع کرسکتے ہیں کہ اس سے ہماری صنعت کا معیار اور بلند ہوگا۔تاہم اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔
حادثاتی طور پر اداکارہ بنی، صبا قمر کا ٹی وی شو میں اعتراف
اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر فنکارہ بن گئی تھیں۔ نجی
ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر والے شو بز
میں آنے کے خلاف تھے لیکن اچانک ہماری خاندان دوست روحی بانو امی سے اجازت
لے کر مجھے لاہور لے گئیں۔ ان کے اصرار پر پی ٹی وی میں ریکارڈنگ دیکھنے
گئی تو پتہ چلا کہ ڈرامے کی مرکزی کردار کرنے والی فنکارہ نہیں آسکی تو
ڈائریکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو اداکاری کا شوق ہے۔ میں نے کہا میں کیسے
کروں گی، مجھے تو کچھ آتا ہی نہیں اور پھر امی کے غصے کا بھی خیال آیا مگر
ڈائریکٹر نے کہا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور وقت بھی زیادہ نہیں لگے گا۔
میں نے ان کے دیے ہوئے مکالمے سیٹ پر جا کر بول دیئے۔ میں نے کراچی واپس
آکر بھی گھر والوں کو کچھ نہیں بتایا لیکن پھر آہستہ آہستہ شوق پروان چڑھنے
لگا تو ایک حد تک کام کرنے کی اجازت مل گئی۔ اللہ کے کرم سے منتخب ڈراموں
میں کام کیا۔ نام کمایا آج بھی اسی طرز پر کم اور اچھے ڈرامے کر رہی ہوں۔
”بنٹی آئی لو یو“ کو انہوں نے ایک اچھا سیریل قرار دیا۔ علاوہ ازیں انہوں
نے اپنے آن ایئر ڈرامے ”ڈائجسٹ رائٹر“ کو ایک اچھے ڈرامے سے تعبیر کیا۔
ماہرہ خان کی فلم ”بن روئے آنسو“ مکمل
چھوٹی اسکرین کی معروف فنکارہ ماہرہ خان کی دو فلمیں جن میں ہدایتکار
سلطانہ صدیقی کی فلم ”بن روئے آنسو“ اور دوسری فلم عاصم رضا نے تیار کی ہے۔
”بن روئے آنسو“ کی دیگر کاسٹ میں زیبا بختیار، ہمایوں سعید، جاوید شیخ،
ارمینا خان شامل ہیں جبکہ دوسری فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ عدیل اور شہریار
منور نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ دونوں فلمیں موجودہ سیاسی فضاءصاف ہونے
کے بعد ریلیز کی جائیں گی۔
نور کا میرا کو نفسیاتی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ
میرا کی جانب سے نور کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ وہ اب
کراچی کی مختلف فلمی تقریبات تک پہنچ گیا ہے اور اس کی اطلاع نور کو بھی مل
چکی ہے جس میں میرا نور کی ذاتیات پر حملے کر رہی ہیں اور وہ اس کا اظہار
اکثر نجی محفلوں اور اپنے ٹی وی انٹرویوز میں بھی کرتی رہتی ہیں اب نور نے
اس کا نوٹس لے لیا ہے لیکن انہوں نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں میرا کو ذہنی
کمزور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت
ہے میں نے کبھی بھی میرا کے بارے میں کوئی ایسی ویسی بات نہیں کی لیکن وہ
جہاں مجھے مل جائے گی میں اسے چھوڑوں گی نہیں۔
مصطفی قریشی کو عمران کی شکل میں بھٹو مل گیا
نامور فلمسٹار مصطفی قریشی پیپلز پارٹی سے باغی ہو گئے، عمران خان کے
مطالبات کی حمایت کر دی،جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ایک
بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جب کنٹینر پر امریکہ کو للکا ر رہا تھا
تو مجھے ذوالفقار بھٹو یاد آگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مصطفی قریشی جلد
تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر یں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ مصطفی
قریشی پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر ہیں اور 35 بر س سے سے پیپلزپارٹی سے
منسلک ہیں ،تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز
پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔
شادی سے پہلے یا بعد کبھی فلرٹ نہیں کیا: علی ظفر
گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں نے شادی سے قبل یا بعد کبھی فلرٹ نہیں
کیا اہلیہ کا میرے اوپر بھرپور اعتماد ہے۔ وہ نجی ٹی وی کے لائیور مارننگ
شو میںمختلف سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں
شک کا پہلو نہیں ہونا چاہئے۔ پروگرام میں علی ظفر کی اہلیہ نئے بھی فون پر
گفتگو کی۔ ان سے پوچھا کہ کبھی علی کا کوئی فلرٹ سامنے آیا۔ ان کو کیسا
پایا۔ اہلیہ نے کہا کہ علی ایک اچھے اور ذمہ دار شوہر ہیں اور کبھی بھی
میری لائف میں کبھی بھی کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں کسی لڑکی کا ذکر
ہو۔ یہ اکثر بیشتر باہر جاتے رہتے ہیں میں نے انہیں چھوٹ دی ہوئی ہے کیونکہ
کہیں بھی جائیں لیکن واپس میرے پاس ہی آنا ہے۔
فلم ”نامعلوم افراد“ نے 12کروڑ سے زائد کما لئے
: فلم انڈسٹری کے ریوائیول میں اہم کردار ادا کرنے والی فلم ”نامعلوم
افراد“ اب تک 12 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم بینوں کی بھاری تعداد
آج بھی پہلے روز کی طرح اسے دیکھنے آرہی ہے۔ اس فلم میں آئٹم سانگ، کامیڈی،
عمدہ اداکاری، اور دل لبھانے والے گانوں نے اسے عوامی توجہ کا مرکز بنا
دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فلم ”بینگ بینگ“بھی اس پر بھاری
نہ ہوسکی۔ اس نے پورے ملک میں بے مثال بزنس کیا۔ فلم کی کاسٹ میں فہد
مصطفی، عروہ، مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار
نبیل قریشی ہیں۔
نامعلوم افراد“ کے بعد عروہ پر فلموں کی بارش”
فلم ”نامعلوم افراد“ میں عمدہ اداکاری کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ
عروہ کو کئی فلمسازوں نے اپنی فلموں میں مرکزی کردار کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اس بارے میں عروہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ ان آفرز کا جائزہ لے رہی ہے اور
جلد اس بارے میں کسی نتیجے پر پہنچ جائےں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”نامعلوم
افراد“ میرے کریئر کی پہلی فلم تھی، ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم سے جو ستائش
انہیں ملی ہے وہ نا قابل فراموش ہے۔ فلم بین طبقہ معیاری فلم دیکھنا چاہتا
ہے اور یہی وجہ ہے کہ ”نامعلوم“ افراد ان کے معیار پر پوری اتری۔انہوں نے
کہا کہ ڈراموں کے ساتھ معیاری فلموں میں بھی کام کرتی رہوں گی۔
سنسنی خیز فلم ”8969“ کی پہلی جھلک میں صبا قمر نمایاں
جلد آنے والی پاکستانی فلم ’8969′ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں
صبا قمر ہی نمایاں ہیں۔ عظیم سجاد کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں صبا
قمر، حسین ٹیوانا، صدف حمید، عظیم سجاد اور انعم ملک سمیت دیگر اداکار کام
کر رہے ہیں۔ سجاد نے زیادہ تر پشتو ٹی وی ڈرامے ہی ڈائریکٹ کئے ہیں۔ فلم
8969 کے مختصر ٹریلر میں فلم کی کہانی کو زیادہ بیان نہیں کیا گیا تاہم یہ
ایک سنسنی خیز فلم نظر آتی ہے جس میں رومانوی پہلو بھی شامل ہے۔ یہ خبریں
بھی گردش کر رہی ہیں کہ صبا قمر نے اس فلم میں ایک آئٹم نمبر مستانی بھی
کیا ہے تاہم اداکار نے اس کی تردید کی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ
جب میں ڈراموں میں کام کرتی ہوں تو گھریلو خواتین میرے ساتھ جڑ جاتی ہیں،
مجھے نہیں لگتا اگر میں نے کسی آئٹم سانگ میں کام کیا تو میرے بارے میں
پہلے جیسا سوچا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہوش حیات اور حمیمہ ملک کو
بھی آئٹم نمبرز پر اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ان کے اس
بیان کے بعد ہی مستانی گانے کی وڈیو آن لائن آگئی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)