Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

Junaid Jamshed apologizes for his remarks about Hazrat Ayesha (R.A)

Famous pop singer turned religious scholar Junaid Jamshed has been caught for Blasphemous actions on a show. Right after the news went viral on social media, Junaid Jamshed has released an apology video asking for forgiveness. After the telecast of the show people starting abusing Junaid Jamshed on social media for his acts and the issue got heated up, thus Junaid Jamshed has to release a video asking for an apology to cool down the issue.
The question being wildly asked is that if Junaid Jamshed should be given mercy or should be treated like all other blasphemy cases? Many people are protesting against Junaied Jamshed but few are trying to manipulate and make it a political issue that everything is planted and planed against him and the channel.

اب مجھے شادی کرنے کا خواب مکمل کر لینا چاہئے: ریشم

لاہور : اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رشتے ڈھونڈنے سے نہیں بلکہ مقدر سے بنتے ہیں اور میں بھی مقدر پر ہی یقین رکھتی ہوں۔ شادی کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب مجھے اپنا یہ خواب مکمل کر لینا چاہیے ۔ ریشم نے کہا کہ میں شادی کے معاملے میں اپنی پسند کے ساتھ گھر والوں کی مرضی کو بھی لازمی مد نظر رکھوں گی اور شادی کے بعد شوبز میں کام کرنے کے حوالے سے شوہر کی اجازت ہو گی تو کام کروں گی ۔ میری دعا ہے کہ خدا ہر لڑکی کا نصیب اچھا کرے ۔

میرا لباس کوئی بے وقوف طے نہیں کرے گا: گوہر

Any fool will not set my dress : Gohar

فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان نے انھیں تھپڑ مارنے والے شخص کے بارے میں کہا ہے کہ اسے کس نے یہ حق دیا کہ میں کیا لباس پہنوں اور کیا نہیں۔
گذشتہ اتوار کو ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیوز میں ایک ریئلیٹی شو ’انڈیاز را سٹار‘ کی آخری قسط کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص نے گوہر خان کو تھپڑ مار دیا تھا۔
منگل کو گوہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ میں کیا پہنوں اور کیا نہیں، کس کو یہ حق ہے کہ اگر کوئی لڑکی آپ کی مرضی کے خلاف کوئی لباس پہنتی ہے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کرو۔‘
گوہر خان کے مطابق: ’مذہب کے نام پر اپنی بیہودہ حرکتوں کو منصفانہ ٹھہرانا اور بھی جاہلیت ہے۔ اگر ایک اداکارہ ایسی ذہنیت کا شکار ہو سکتی ہے تو عام عورتیں اور لڑکیاں اس ملک میں کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں۔‘
گوہر خان نے تھپڑ کے واقعے پر اپنے مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

توار کو ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا اور انھیں پیر کو بورولي کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

احسن خان کے دل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی

لاہور: کئی پاکستانی اداکاروں کی بھارتی فلموں میں کامیابی کے بعد معروف ٹی وی اداكار و ماڈل احسن خان نے بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں قسمت آزمائی كا فیصلہ كرلیا ہے۔
پاكستانی ٹی وی اداكار وماڈل عمران عباس، فواد خان اورعلی ظفر كی بھارتی فلم انڈسٹری میں پذیرائی كو دیكھتے ہوئے احسن خان کے دل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی ہے اور وہ اب پاکستانی فلموں کے بجائے بالی ووڈ فلم میں كام كرنے كی خواہش رکھتے ہیں جس کے لئے انہوں نے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ احسن خان نے اپنے فنی كیریئر كا آغاز فلم سے ہی كیا تھا مگر انہیں خاطر خواہ كامیابی نہ مل سكی جس پر انہوں نے ٹی وی انڈسٹری كا رخ كیا جہاں انہیں شہرت اور كامیابی حاصل ہوئی جس كے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری كا رخ ہی نہیں كيا تاہم كچھ عرصہ قبل ہدايت كار شہزار فيق اپنی فلم ’’عشق خدا‘‘ كے ذريعے احسن خان کو واپس لائے لیکن يہ فلم بھی باكس آفس پر رنگ نہ جماسكی۔

عمائمہ ملک نے ’’بریک تھرو پرفارمر آف پاکستانی سینما ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا

اہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے پاکستان سے باہرایوارڈز جیتنے کی روایت کو برقرار رکھا۔
اس مرتبہ عمائمہ نے بالی ووڈ کے معروف ’ مصالحہ ایوارڈ 2014 ‘ میں بہترین ’’ بریک تھروپرفارمرآف پاکستانی سینما ‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ انھیں یہ ایوارڈ اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے بالی ووڈ میں جاندار انٹری پردیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنا ایوارڈ بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے پاکستان کانام روشن کرنے والے اداکارعلی ظفر اور فوادخان کے علاوہ پاکستانی قوم کے نام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں جہاں بالی ووڈ کے معروف اسٹارز موجود تھے ، وہیں مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ ’مصالحہ ایوارڈ 2014‘ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز عمائمہ ملک پر فلمائے گیتوں سے کیا گیا۔ بالی ووڈ جیسی دنیا کی دوسری فلم انڈسٹری کے اہم ایوارڈز میں پاکستان کے لیے ایوارڈ جیتنے والی عمائمہ ملک نے ’’ ایکسپریس‘‘ کو دبئی سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اپنے سفر کے مختصر عرصہ میں جوکامیابیاں مجھے ملی ہیں،

Sofia Hayat is a British Asian actress, and singer.

Sofia Hayat is a British Asian actress, and singer. She has worked on both British and Indian projects.

Hayat first came to public attention on Satellite Channel, Zee TV, where she hosted her own TV show for 3 years starting in 2003. The show became a cult favourite amongst young British Asians. .She holds a BA (Hons) in Music and Performing Arts, and has studied acting for 7 years in total, including the Meisner Technique, which she is a huge fan of. She has been instructed under David Schwimmer, famously from the American TV show Friends.
Sofia plays the piano to grade 7. She can also play the recorder, is a keen sword fighter, and has practised the martial art, Krav Maga.
In July 2012, Sofia was named the new "Curvy Icon" by VOGUE ITALIA.
Career
Sofia has appeared in numerous TV Advertising campaigns for big international brands like Walkers Crisps, McDonalds, and was the first model/actor who featured in the campaign for Timotei hair shampoo, a brand well known for hair products for blondes. This was the first time they shot with a brunette from Indian origin.

شعیب اخترکی نئی نویلی دلہن ” فیل“ ہو گئیں

اسلام آباد  :  سابق قومی کرکٹر شعیب اخترکی اہلیہ بی اے انگلش لٹریچر میں فیل ہو گئیں۔ شادی اور بی اے پارٹ ون امتحان اوپر تلے ہونے کے باعث رباب کی تیاری متاثر ہوئی۔ ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ بی اے پارٹ فرسٹ کے امتحان میں شامل دیگر تین مضامین پاس کر لئے۔زرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرشعیب اختر کے ساتھ حال ہی میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہری پور کی رہائشی رباب مشتاق نے قریبا تین ماہ قبل ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بی اے پارٹ فرسٹ اینول2014کے امتحان میں بطور پرائیویٹ امیدوار حصہ لیا جس کے نتائج کا اعلان ہری پور یونیورسٹی نے گذشتہ روزکر دیا ہے ۔ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق رباب مشتاق جو اب رباب شعیب اختر نے اسلامیات لازمی میں 42،انگلش لازمی میں 33 اوراسلامیات اختیاری میں 44نمبر حاصل کیے تاہم وہ انگلش لٹریچر میں صرف چار نمبر ہی حاصل کر سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوفہ انگلش لٹریچر کے امتحان سے قبل ایک مقامی نجی کالج میں اس کی تیاری بھی کرتی رہیں تاہم انگریزی اختیاری کے مضمون میں قسمت کی دیوی ان پر مہربان نہ ہو سکی اور وہ انگلش میں فیل ہوگئیں جس کے پاس کرنے کے لئے انہیں ضمنی امتحان میں قسمت آزمائی کرنی پڑے گی۔

نجومی کی جون 2015 میں زیبا بختیار کی شادی کی پیشگوئی

کراچی : ایک ٹی وی شومیں آسٹرلوجسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ سینئر اداکارہ زیبا بختیار آئندہ جون تک شادی کا کوئی فیصلہ ضرور کرلیں گی، جیسے جیسے مہینوں میں اضافہ ہوگا ستاروں کی چال بدلے گی تو یہ خواہش عملی جامہ پہنے گی۔ اس موقع پر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور اگر ہوا تو پوری تحقیقات کے بعد شادی کروں گی اور میری شادی کا فیصلہ میرا بیٹا اذان کرے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 23 سال سے شوگر کی مریضہ ہیں لیکن وہ ہر حال میں اس پر کنٹرول رکھتی ہیں۔ وہ سولہ سال کی تھیں تو یوگا بھی سیکھ لی اور یہ جسمانی نشوو نما کے لیے بے حد اچھی ہے۔ انہوں نے اپنی فلم ”زیرو ٹو ون“ کے بارے میں کہا کہ بھارتی فلمیں ریلیز کرنے والے پاکستانی فلموں کو کامیاب نہیں ہونے دیتے اور وہ سو فیصد منافع کمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شادی کے بے حد اصرار پر کہا کہ وہ اب اپنی چھوٹی سی فیملی بیٹا، بہو اور پوتے کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ زیبا بختیار نے کہا کہ وہ رحمدل ہیں اور بھروسہ جلدی کرلیتی ہیں لیکن میں نے اگر شادی کا فیصلہ کیا تو کسی پر اتنی آسانی سے بھروسہ نہیں کروں گی۔

نجی چینلز نے ریما کا تیار کردہ پروگرام چلانے سے انکارکردیا

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں تک راج کرنے والی اداکارہ وہدایتکارہ ریما کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریکارڈ کیے جانے والا پروگرام مختلف چینلز نے نشر کرنے سے انکارکردیا۔
معلوم ہواہے کہ ریما امریکا منتقل ہوتے ہی ذاتی پروڈکشن کا آغازکردیا تھا اورمختلف موضوعات پرڈاکومنٹریز بنانے کے علاوہ انھوں نے ایک پروگرام ’’ریما کا امریکا ‘‘ بھی بنایا تھا جس میں وہاں مقیم اہم پاکستانی شخصیات کے انٹرویوز شامل تھے۔ اس سلسلہ میں ریما خان نے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران پرائیویٹ چینلز کے منتظمین کو اپنے تیارکردہ پروگرام کوآن ائیر کرنے کی ڈیل کرنا چاہی لیکن سب نے پروگرام دیکھ کراس کوخریدنے سے صاف انکارکردیا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں دوچینلز کی انتظامیہ نے تو پروگراموں کا انداز جاننے کے بعد ہی اسی وقت ریما سے معذرت کرلی تھی جب کہ ایک چینل نے چند روز پہلے پروگرام چلانے سے انکار کردیا دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کی پوسٹ پروڈکشن ٹھیک نہیں تھی جس پر اسے غیر معیاری قرار دیا گیا۔ اس بارے میں جب ریما سے رابطہ کیا گیا توان کے فون بند تھے۔

Fashion Week Pakistan 2014