Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی

اداکارہ پریتی زنٹا ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے، اس شو میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈر شرکت کریں گے۔ اس بارے میں پریتی زنٹا نے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام د ے رہی ہوں، یہ شو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ منفرد ریئلٹی شو ہے، اس میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈرز شریک ہوں گے، مجھے آئی پی ایل کے سیزن میں بھی ایک شو کی آفر ہے تاہم میں ابھی اس بارے میں غور کر رہی ہوں۔

اوشنا شاہ کی ”بشر مومن‘‘ میں متاثر کن پرفارمنس

جذباتی اداکاری کی ماہر فنکارہ اوشنا شاہ نے ہمیشہ کی طرح حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے سوپ سیریل ”بشرِ مومن“ میں اپنی بہترین کردار نگاری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے خود کو ایک بار پھر ایک بہترین اداکارہ ثابت کیا، ان کی مکالمہ ادا کرنے ادائیگی انتہائی متاثر کن تھی۔ اوشنا شاہ فنکار گھرانے کی سپوت ہیں اور فن اداکاری انہیں ورثے میں ملا ہے۔ ناظرین کے بقول یہ ان کی خدا داد صلاحیتیں ہی ہیں کہ اس کردار میں حقیقت کا گمان ہوا، بیشتر دیکھنے والے اپنے آنسو ضبط نہ کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ناظرین ان کی اداکاری سے محظوظ ہوئے اور انہیں ایک معیاری فنکارہ سے تعبیر کیا۔

پی کے جیل میں سکرننگ ،عامر کی درخواست مسترد

ممبئی : عامر خان کی فلم ”پی کے“ آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ عامر خان چاہتے تھے کہ اپنی فلم ”پی کے“ کی سکریننگ اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کے ساتھ یرودہ جیل میں کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے درخواست بھی دی تھی جسے جیل انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔سنجے دت کو 1993ءمیں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر پانچ برس کی سزا ہوئی تھی۔ جیل کے اے ڈی جی پی، میران بورانکر کا کہنا ہے کہ سنجے دت قیدی ہیں اور ان کے لئے ہر قیدی برابر ہے۔ اسی وجہ سے انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پی کے میں سنجے دت، عامر خان کے دوست کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں سوشانت سنگھ راجپوت، بومن ایرانی شامل ہیں۔ یہ فلم 19 دسمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

سلمان خان کے فعل سے مسلمان جھوم اٹھے

بھارتی اداکار سلمان خان کسی نہ کسی حوالے سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کبھی کسی ہیروئین کیساتھ سکینڈل کی شکل میں ، تو کبھی فلموں کی کامیابی وناکامی جبکہ کبھی اپنے مختلف قسم کے بیانات اور شادی کے متعلق افواہوں کی بدولت خبروں میں رہتے ہیں ۔
اسطرح آجکل ان کے متعلق ایک اور خبر انتہائی سرگرم ہے جو کہ ان کے مسلمان مداحوں کیلئے بہت بڑی خوش خبری کی مانند ہے ۔ جی ہاںاداکار سلمان خان لندن میں اپنے حالیہ پروگرام “بگ بوس” کی تشہیر کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ وہاں اذان کی آواز سنائی دینے لگی ، جس پر سلمان خان نے خود بھی اور تقریب میںشریک تمام شر کاءکو اذان کے احترام میں خاموش رہنے کی التجاءکیاور تب تک خاموش رہے جب تک اذان ختم نہ ہوگئی ۔
جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک تمام افراد نے سلمان خان کے اس رویے پر تعریفی کلمات ادا کئے ۔ سلمان خان کے اس رو یے نے مسلمانوں کا سر بلند کردیا جبکہ دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کے دل میںسلمان خان کے لئے احترام بڑھ گیا ۔

بشریٰ انصاری فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں جلوہ گر ہونگی

اداکار فلمساز ہمایوں سعید نے بشریٰ انصاری کو اپنی نئی کامیڈی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے لئے راضی کر لیا ہے اور وہ اس فلم میں ایک اہم کردار کریں گی۔ ہمایوں سعید نے فلم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں کامیڈی فلمیں بننا وقت کی اہم ضرورت ہے اور میں لوگوں کو یہ فلم دیکھنے کے لیے مجبور کردوں گا۔ دریں اثناءبشریٰ انصاری نے بھی کامیڈی فلموں کو زیادہ سے زیادہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آج کل تفریحی فلموںکا دور ہے اور اب میں اپنے ٹی وی ڈراموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرادوں گی۔ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کی کاسٹ میں بشریٰ انصافی، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، عائشہ خان، احمد بٹ اور جاوید شیخ شامل ہیں جبکہ شہرت یافتہ ہدایتکار ندیم بیگ، مصنف واسع چوہدری ہوں گے۔

میں بولڈ ہوئے بغیر رہ نہیں سکتی۔سنی لیون

اداکارہ سنی لیون نے کہا لوگ مجھ سے پیار کر تے ہیں میں سب کے دل کی دھڑکن ہوں۔ سب کو انٹرنیٹ پر میری ہی تلاش رہتی ہے۔ اس میں نہ چاہنے والے بھی ہو سکتے ہیںا نہوں نے انٹرویو میں کہا انہیں کسی بھی شخص کو بدلنے کیلئے کیلئے صرف پانچ منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے لیکن وہ تمام دنیا کی سوچ نہیں بدل سکتیں،
 ہاں البتہ اگر انہیں ہر شخص پر پانچ منٹ لگانے کا موقع میسر آسکے تو وہ ایک ایک کر کے سب کو بدل سکتی ہیں میں بولڈ ہوئے بغیر رہ نہیں سکتی مداحوں کے جذبات میں ہلچل مچانے سے ہی مجھے خوشی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا بالی ووڈ میں کام کرنا ان کا خواب تھا اور اس کی تکمیل کا سفر اس وقت شروع ہوا جب انہیں بگ باس پروگرام 

’فلم بین آئٹم سانگ کے شوقین ‘

آئٹم سانگ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی فنکارہ مہوش حیات نے کہا ہے فلم بینوں کی اکثریت اب آئٹم سانگ دیکھنا چاہتی ہے اور اس کا ثبوت میری پہلی فلم ”نامعلوم افراد“ میں”بلی“ آئٹم سانگ ہے جس نے ملکی سطح پر ہلچل مچا رکھی ہے اور مجھے اب یہاں تک آفرز ہیں کہ فلم میں صرف آئٹم سانگ ہی فلمائے جائیں گے آپ صرف ہاں کر دیں۔ اپنی فلم کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے لوگوں کو تبدیلی ملی ہے اور شاید یہی کامیابی ہے۔

ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈ ’امریکا ایبراڈ میڈیا‘ جیت لیا

: اداکارہ ریما خان نے امریکا کا سب سے بڑا ایوارڈ ’امریکا ایبراڈ میڈیا‘ جیت لیا ، انہیں یہ ایوارڈ اپنی ڈرامہ سیریل ”ریما خان کا امریکا“ میں شاندار کارکردگی پردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جس س ٹی وی سیریل پر انہیں ایوارڈ ملا اس میں ریما خان نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو امریکا میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی نظر سے اپنے ایک نئے ملک کی تلاش کی کوشش کرتی ہے اور وہاں رہائش پذیر مشرقی تہذیت کو اپنائے ہوئے لوگوں سے امریکا کے بارے میں ان کے خیالات جانچنے کی کوشش کرتی ہے

بہت جلد دوسرا سٹیج ڈرامہ کروں گی، ثانیہ سعید

ٹی وی اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ میں بہت جلد اپنا اگلا تھیٹر پلے کروں گی اور ”میں اداکارہ بنوں گی“ سے جو کامیابی ملی ہے ،اس سے مجھے مزید حوصلہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں معیاری تھیٹردیکھنے والوں کی کمی نہیں اور ان کے ڈرامے کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی کہ لوگ مزاح سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ سرمد کھوسٹ کی نئی فلم ”میں منٹو“ کے بارے میں کہا کہ سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا اچھا لگ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کوئی اچھے موضوع پر بننے والی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کریں گی۔

مولا جٹ کسی قیمت پر نہیں بننے دونگا : سرور بھٹی

شہرت یافتہ فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی نے کہا ہے کہ وہ کسی قیمت پر نئی مولا جٹ نہیں بننے دیں گے اور وہ اس کے بچاﺅ کے لیے تمام قانونی راستے اپنائیں گے ۔
انہوں نے یہ بات فلمساز و ہدایتکار بلال لاشاری کی نئی فلم کے حوالے سے کہی جو مولا جٹ کو نئی تکنیک کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں جس میں بلال لاشاری نے کہا تھا کہ آج کل کے دور میں پنجابی فلموں میں برچھے اور لاٹھیوں کا استعمال عجیب سا لگتا ہے ،اس لیے وہ اپنی فلم مولا جٹ نئی ٹیکنالوجی کے تحت بنائیں گے اور جس کا سکرپٹ انہوںنے حال ہی میں مکمل کرالیا تھا لیکن اب سرور بھٹی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ جلد اسے 3 ڈی پر منتقل کر کے فلم کو دوبارہ سینماﺅں کی زینت بنائیں گے اور اس کا ٹریلر بھی جلد سینماﺅں پر چلنے لگے گا۔