Pages

▼

بھارتی ہدایت کار کا سینئر صحافی مبشرلقمان پر فلم بنانے کااعلان

Khara such
بھارتی پروڈیوسر ارون نے سینئر صحافی اور میزبان مبشر لقمان کو ایکشن سے بھرپور فلم کی آفرکرتے ہوئے اُن کی کتاب ’کھراسچ،باباجی کے نام ‘ پر فلم بنانے کااعلان کردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ڈی ڈے اور لنچ باکس جیسی شانداربالی ووڈ فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ارون رنگرچری کو پاکستانی صحافت پر فلم بنانے کا خیال آہی گیااور اس سلسلے میں اُنہوں نے مبشر لقمان کی زندگی اور ان کی کتاب ’کھرا سچ بابا جی کے نام‘ فلم کا موضوع بنے گی۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈار موشن پکچرز کے سی ای او ارون نے کہا کہ مبشر لقمان پاکستان میں بے حد مقبول ہیں، اسی لئے ان کی کتاب پر فلم بنانے کا خیال آیا،خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یہ فلم ہٹ ہوگی۔