کراچی : ایک ٹی وی شومیں آسٹرلوجسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ سینئر اداکارہ
زیبا بختیار آئندہ جون تک شادی کا کوئی فیصلہ ضرور کرلیں گی، جیسے جیسے
مہینوں میں اضافہ ہوگا ستاروں کی چال بدلے گی تو یہ خواہش عملی جامہ پہنے
گی۔ اس موقع پر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور اگر ہوا تو پوری تحقیقات
کے بعد شادی کروں گی اور میری شادی کا فیصلہ میرا بیٹا اذان کرے گا۔ انہوں
نے انکشاف کیا کہ وہ 23 سال سے شوگر کی مریضہ ہیں لیکن وہ ہر حال میں اس پر
کنٹرول رکھتی ہیں۔ وہ سولہ سال کی تھیں تو یوگا بھی سیکھ لی اور یہ جسمانی
نشوو نما کے لیے بے حد اچھی ہے۔ انہوں نے اپنی فلم ”زیرو ٹو ون“ کے بارے
میں کہا کہ بھارتی فلمیں ریلیز کرنے والے پاکستانی فلموں کو کامیاب نہیں
ہونے دیتے اور وہ سو فیصد منافع کمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شادی کے بے حد
اصرار پر کہا کہ وہ اب اپنی چھوٹی سی فیملی بیٹا، بہو اور پوتے کے ساتھ بے
حد خوش ہیں۔ زیبا بختیار نے کہا کہ وہ رحمدل ہیں اور بھروسہ جلدی کرلیتی
ہیں لیکن میں نے اگر شادی کا فیصلہ کیا تو کسی پر اتنی آسانی سے بھروسہ
نہیں کروں گی۔