Pages

شعیب اخترکی نئی نویلی دلہن ” فیل“ ہو گئیں

اسلام آباد  :  سابق قومی کرکٹر شعیب اخترکی اہلیہ بی اے انگلش لٹریچر میں فیل ہو گئیں۔ شادی اور بی اے پارٹ ون امتحان اوپر تلے ہونے کے باعث رباب کی تیاری متاثر ہوئی۔ ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ بی اے پارٹ فرسٹ کے امتحان میں شامل دیگر تین مضامین پاس کر لئے۔زرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرشعیب اختر کے ساتھ حال ہی میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہری پور کی رہائشی رباب مشتاق نے قریبا تین ماہ قبل ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بی اے پارٹ فرسٹ اینول2014کے امتحان میں بطور پرائیویٹ امیدوار حصہ لیا جس کے نتائج کا اعلان ہری پور یونیورسٹی نے گذشتہ روزکر دیا ہے ۔ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق رباب مشتاق جو اب رباب شعیب اختر نے اسلامیات لازمی میں 42،انگلش لازمی میں 33 اوراسلامیات اختیاری میں 44نمبر حاصل کیے تاہم وہ انگلش لٹریچر میں صرف چار نمبر ہی حاصل کر سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوفہ انگلش لٹریچر کے امتحان سے قبل ایک مقامی نجی کالج میں اس کی تیاری بھی کرتی رہیں تاہم انگریزی اختیاری کے مضمون میں قسمت کی دیوی ان پر مہربان نہ ہو سکی اور وہ انگلش میں فیل ہوگئیں جس کے پاس کرنے کے لئے انہیں ضمنی امتحان میں قسمت آزمائی کرنی پڑے گی۔