ٹی وی اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ میں بہت جلد اپنا اگلا تھیٹر پلے
کروں گی اور ”میں اداکارہ بنوں گی“ سے جو کامیابی ملی ہے ،اس سے مجھے مزید
حوصلہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں معیاری تھیٹردیکھنے والوں کی کمی
نہیں اور ان کے ڈرامے کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی کہ لوگ مزاح سے لطف
اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ سرمد کھوسٹ کی نئی فلم ”میں منٹو“ کے بارے میں کہا
کہ سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا اچھا لگ رہا ہے
۔انہوںنے کہا کہ کوئی اچھے موضوع پر بننے والی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور
کام کریں گی۔