Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

حادثے میں بچ جانا معجزہ ہے، عائشہ عمر



گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے فیس بک پر ایک بیان میں مداحوں اور دوست اظفر رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حادثے میں اپنے بچ جانے کو معجزہ قرار دیا۔
معروف ڈرامہ 'بلبلے' میں اپنے کردار 'خوبصورت' سے شہرت پانے والی عائشہ عمر اور اداکار اظفر رحمٰن کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے.

اظفر رحمٰن کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم عائشہ کو آج ہسپتال سے گھر رخصت کیا گیا۔
حادثے کے بعد عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے فیس بک کا سہارا لیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیدھا ہاتھ شدید زخمی ہے جس کی وجہ سے انہیں روانی سے لکھنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
اپنے 'اسٹیٹس' میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں۔ گزرے ہوئے تین روز میرے لیے کافی دردناک ثابت ہوئے اور میں دو دن سے سو بھی نہیں پائی ہوں۔ آخر کار میں کچھ بہتری کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر واپس آئی ہوں‘۔
عائشہ کے مطابق’حادثہ کے بعد میں ہوش میں تھیں جس کی وجہ سے شدید تکلیف برداشت کرنا پڑی۔ میں اس حادثے میں زندہ بچ جانے سے کافی حیران تھی اور جلد سے جلد اس گاڑی سے باہر آنا چاہتی تھی لیکن اپنے ہاتھ کی چوٹ کے باعث کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیا‘۔

لاس ویگاس میں 'چند سیکنڈ' کی مس یونیورس



خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطاق مِس یونیورس کے انتخاب کے لیے منعقدہ تقریب میں فاتح حسینہ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے میزبان اسٹیو ہاروے نے غلطی سے مس یونیورس کے طور پر مِس کولمبیا کا نام لے لیا، لیکن فوراً ہی اپنی غلطی سدھاری اور فلپائن کی حسینہ پیا الونزو ورٹزبیج کو حسینہ کائنات (مِس یونیورس) کے خطاب سے نوازا گیا۔
اس طرح مِس کولمبیا آریاڈنا گوٹیئرز آریوالو جہاں اپنا نام سن کر حیران رہ گئیں، وہیں حیران پریشان سی مس فلپائن، گذشتہ برس کی مس یونیورس کے شانہ بشانہ چلتی ہوئی اسٹیج پر آگے آئیں،جنھوں نے اپنا تاج اتار کر مِس فلپائن پیا الونزو ورٹزبیج کو پہنا دیا۔
تقریب کے بعد میزبان ہاروے نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کارڈ کو درست طرح سے نہیں پڑھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی مجھ سے زیادہ برا محسوس نہیں کیا ہوگا۔
میزبان ہاروے نے بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنی غلطی کی معافی مانگی۔

’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو بند ہونے کا امکان؟



ہندوستان کا مقبول مزاحیہ شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' 2016 جنوری میں بند ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی چینل انتظامیہ سے ناراضگی ہے۔
اداکار اور میزبان کپل شرما کلرز ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والے مزاحیہ شو کامیڈی نائٹس ود کپل کی نمائش کامیابی کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے کر رہے ہیں لیکن اب شو کے میزبان اور ٹیم اس کو بہت جلد بند کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کی ایک خبر کے مطابق کپل شرما نے چینل کے سرد مہرانہ سلوک کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شو کی آخری قسط 17 جنوری کو دکھائی جائے گی۔
خبر کے مطابق شو کو بند کرنے کا فیصلہ اس کی ٹیم نے لیا ہے جس کی وجہ چینل انتظامیہ کا ان کے ساتھ سوتیلا رویہ ہے۔ ٹیم کے افراد کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو کامیڈی نائٹس بچاؤ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
شو سے تعلق رکھنے والے ایک افراد کے مطابق اس نئے شو کو مختلف انداز میں لانے کا ارادہ پیش کیا گیا تھا جبکہ اس میں زیادہ تر باتیں کامیڈی نائٹس ود کپل کی نقل کی جارہی ہے۔
اس خبر کے متعلق کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو دسمبر میں بند کر رہے تھے تاہم انتظامیہ کی گزارش پر وہ اسے جنوری تک جاری رکھیں گے۔
کپل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس شو کے ذریعے تین سالوں سے ناظرین کو انٹرٹین کر رہے ہیں اور جب شائقین کو ان کے شو کی عادت ہوگئی تو انتظامیہ ایک نیا شو مدمقابل لے آئی، اس شو پر آنے والے مہمانوں کو دوسرے شو پر آنے کی بھی دعوت دے دی گئی۔
کپل کا کہنا تھا کہ نئے شو بنانے میں کوئی خرابی نہیں لیکن ایک ہی انداز کے دو شوز ایک ہی چینل پر دکھانا غلط ہے اس لیے وہ اور ان کی ٹیم اس شو کو بند کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں نے بھی شرکت کی ہے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

متنازع اشتہار پر نرگس فخری کا جواب آگیا



دو روز قبل پاکستان کے نامور اخبارات میں اپنے متنازع پوز پر ناصرف ہندوستانی اداکارہ نرگس فخری کو بلکہ اشتہار دینے والی کمپنی ’موبی لنک‘ کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
موبی لنک کے ’جاز ایکس‘ فونز کی فروخت کے لیے اشتہاری مہم میں نرگس فخری کی نازیبا تصویر کا سہارا لیا گیا، جس میں انہیں سرخ کپڑوں میں ہاتھ میں فون پکڑے پیٹ کے بل لیٹا دکھایا گیا۔
اس نازیبا اشتہار پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر نہ صرف ماڈل بلکہ اشتہار دینے والی کمپنی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

ماورا کی بولی وڈ فلم کا گانا ریلیز




پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی پہلی بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ریلیز جلد متوقع ہے اور اب اس کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کے ٹریلر کی طرح یہ گانا بھی کسی رونے کے مقابلے سے کم نہیں۔
گانے سے لی گئی کچھ جھلکیاں یہاں دیکھیں:










گانے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کسی پرانے تھیٹر میں فلمایا گیا ہے جس میں ماورا ایک خوبصورت ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔
اس فلم میں ماورا ’سارو‘ جبکہ اداکار ہرش ’اندر‘ نامی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کا پہلا گانا کافی خوبصورت موسیقی کے ساتھ بنایا گیا ہے تاہم دونوں اداکاروں کے درمیان کی کیمسٹری کافی کمزور نظر آئی۔
’صنم تیری قسم‘ گانا گلوکار انکیت تیواری نے گایا ہے جو اس سے قبل اپنے بہترین گانوں کے باعث فلم فئیر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے مقبول گانوں میں بولی وڈ فلم ’ایک ولن‘ کا گانا ’گلیاں‘ اور ’عاشقی 2‘ کا گانا ’سن رہا ہے نا تو‘ شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی فلم ’بن روئے‘ کا بھی ایک گانا ’او یارا‘ گایا تھا جو کہ کافی مقبول ہوا۔
فلم ’صنم تیری قسم‘ 5 فروری 2016 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

’باجی راؤ مستانی سے مقابلہ نہ ہوتا تو دل والے زیادہ بزنس کرتی‘



بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ’دل والے‘ کے باکس آفس دوڑ کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر فلم ’باجی راؤ مستانی‘ ساتھ ریلیز نہ ہوتی تو فلم اور بہتر کمائی کر سکتی تھی۔
بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دونوں فلمیں ایک ہی تاریخ پر ریلیز کی گئیں جس کے باعث جس کے باعث دونوں کی کمائی متاثر ہوئی تاہم اتنا فرق نہیں آیا جتنا انہوں نے سوچا تھا۔
شاہ رخ کا کہنا تھا ’ایک پروڈیوسر ہونے کے باعث میں باکس آفس پر فلموں کی کمائی کے بارے میں کافی اچھے انداز میں جانتا ہوں، ہماری فلم نے اپنے ریلیز کے روز کافی اچھی کمائی کی اور فلم باجی راؤ بھی اچھی رہی۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا دونوں ہی فلمیں نہایت مختلف ہیں جس کے باعث ان کی برابری نہیں کی جاسکتی‘۔
شاہ رخ کا دو فلموں کے ساتھ ریلیز پر کہنا تھا کہ اگر فلم اکیلے ریلیز ہوتی تو یہ بہترین ردعمل حاصل کرتی۔
یاد رہے کہ فلم دل والے نے اپنی ریلیز کے پہلے روز ’باجی راؤ مستانی‘ سے زیادہ کمائی کی تھی لیکن فلم کے چوتھے روز باجی راؤ مستانی نے باکس آفس کی دوڑ میں 'دل والے' کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پریانکا کی فلم ’جے گنگا جل‘ کے ٹریلر کی دھوم



بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی فلم ’جے گنگا جل‘ کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
پریانکا بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں اور ان کی آنے والی فلم جے گنگا جل کے ٹریلر کو بھی شاندار ردعمل مل رہا ہے۔
ہدایت کار پرکاش جھا اور پریانکا نے آج ممبئی میں ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد کی۔

فوٹو اے ایف پی
فلم ’جے گنگا جل‘ 2003 میں بنی فلم ’گنگا جل‘ کا سیکول ہے جس میں اجے دیوگن نے پولیس افسر کا اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار پرکاش جھا نے بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

فلم ریویو دل والے : شاہ رخ خان کی کمزور فلم



مگر مسئلہ یہ ہے کہ گاڑیوں کی یہ نامعقولیت باقی فلم کے لیے خطرہ، کہانی کے لیے نقصان دہ اور ناظرین کی لگ بھگ تمام توجہ مرکزی کرداروں سے ہٹا دیتی ہے۔ میں لگ بھگ اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ ایسا ناممکن ہے، شاہ رخ خان اور کاجول جیسے اداروں کی اسکرین پر موجودگی کسی سینما میں طوفان سے کم نہیں جو ممکنہ طور ہماری توجہ کسی اور جانب مرکوز نہیں ہونے دیتی۔ اسکرین ان کی موجودگی سے جگمگا اٹھتی ہے، وہ کمزور اسکرپٹ کو بھی گہرائی اور معنی دیتے ہیں اور کبھی بھی ناظرین کی توجہ پر غلبہ پانے میں ناکام نہیں ہوتے۔
کاجول خاص طور پر نمایاں ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ اب بھی جانتے ہیں کہ کس طرح دیکھنے والوں کو اپنی مٹھی میں کرنا ہے۔

دل والے کا انحصار ہی شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی پر ہے

فلم دل والے میں راج (شاہ رخ خان) اور میرا (کاجول) مخالف جرائم پیشہ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو محبت اور انتقام کے المناک چکر میں ایسے پھنس جاتے ہیں جو ان کی محبت کے لیے اس وقت بنیادی رکاوٹ بن جاتا ہے جب ان کے چھوٹے بہن بھائی ایشیتا (کریتی سنن) اور ویر (ورون دھون) ایک دوسرے سے تعلق بڑھاتے ہیں۔
آخرکار یہ بولی وڈ ہے یہ حقیقی سینما نہیں، تو اس طرح کے اتفاقات پہلے فریم میں متوقع ہوتے ہیں۔ درحقیقت پوری فلم فرسودہ التفات اور شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلموں کے حوالوں پر گھومتی ہے۔
ہمارے سامنے راج اور میرا کی کہانی فلیش بیک میں چلتی ہے اور اس موقع پر دیکھنے والوں کی توجہ کو گرفت میں لے لیتی ہے، پہلے خواب کے سیکونس میں راج کو گولی لگتی ہے پھر اچانک بے وفائی اور پھر بتدریج ان رازون کا انکشاف جس کے باعث راج اور میرا پندرہ سال پہلے جدا ہوگئے تھے۔
کریتی سنن ایشیتا کے کردار میں اکثر جگہوں پر سجاوٹی شخصیت ہی نظر آئیں مگر ورون دھون ویر کے روپ میں پرفیکٹ رہے۔ ویر فلم کی ہائی لائٹس میں سے ایک ہے۔ ورون میں کچھ ایسا ہے جس کے لیے گووندا کبھی مشہور تھے یعنی کھلنڈرے کردار کو ادا کرنے کی اہلیت۔ اسی طرح جونی لیور نے منی بھائی اور پنکج مشرا نے آسکر بھائی کے کرداروں میں بھرپور مزاح پیش کیا مگر بومن ایرانی کامیڈی اور ولن دونوں شعبوں میں زیادہ اچھے نہیں رہے۔

کریتی سنن ایک سجاوٹی کردار میں نظر آئی تاہم ورون دھون نے پرفیکٹ رہے

اگرچہ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی نے اپنا جادو برقرار رکھا مگر باقی فلم کمزور اسکرپٹ، بہت زیادہ غیر ضروری ایکشن مناظر اور ناقص ایڈیٹنگ کے باعث کچھ خاص نہیں رہی۔ روہت شیٹھی کی شاہ رخ کے ساتھ سابقہ فلم چنائی ایکسپریس تیز رفتار ایکشن، چھوٹے مناظر اور ایک ایسا اسکرپٹ جس پر کسی نے صحیح معنوں میں کام کیا، جیسی وجوہات نے دیکھنے کا عمل زیادہ ہموار کردیا تھ۔ حالیہ دنوں کی متعدد بولی وڈ فلموں کی طرح اس میں کچھ مناظر اور مرکزی کرداروں کے بیشتر ڈائیلاگ ٹھیک ٹھاک ہیں مگر بنیادی کہانی میں تسلسل کی کمی نے سب چیزوں کو ایڈہاک بنا کر رکھ دیا ہے۔
پاکستان کی بہترین فلم جوانی پھر نہیں آنی، کو دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ بولی وڈ کو بھی اسکرپٹ کے لیے بہتر انتظام کرنا چاہئے جیسا واسع چوہدری نے کیا جو جانتے ہیں کہ کس طرح دیکھنے والوں کو گرویدہ بنایا جاسکتا ہے۔
تاہم دل والے کے گانے سب سے زیادہ مایوسی کا باعث بنے ہیں۔ اگرچہ گانا 'گیروا' اس حد تک سریلا اور چپک جانے والا ہے کہ سینما ہال سے نکلنے کے بعد بھی آپ کے ذہن میں رہے، مگر اسے اور دیگر گانوں کو جس طرح فلمایا گیا ہے اسے دیکھ کہ یہ مذاق حقیقت لگتا ہے کہ ان میں ونڈوز 8 کو پس منظر کے لیے استعمال کیا گیا ہے، اس شعبے میں تخلیل کی مکمل کمی نظر آتی ہے۔


باصلاحیت کاسٹ اور متاثر کن بجٹ کے امتزاج کے ساتھ بیشتر ڈائریکٹرز کمال کر دکھاتے ہیں، لہذا دل والے کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہوتا ہے کہ آخر روہت شیٹھی کچھ بہتر کیوں نہیں کرسکے۔
اس کا ٹائٹل دل والے دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے راج اور سمرن سے محبت کرنے والے ناظرین کو باہر لانے کی حکمت عملی نظر آتی ہے، تاہم یہ ایسی ہی غلطی ہے جیسے کسی کباڑ میں پکاسو کی پینٹنگ کو تلاش کیا جائے یا کسی ویجیٹرین ریسٹورنٹ میں گوشت کا آرڈر دیا جائے۔ اگر کسی کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے سیکوئل کی توقع ہے تو انہیں اس وقت تک انتظار کرنا ہوگا جب تک آدیتیہ چوپڑہ اسے ڈائریکٹ نہیں کرتے۔ روہت شیٹھی لطافت اور جذباتی احساسات کی گہرائی پر مبنی فلموں کی تیاری کے لیے مقبول نہیں مگر وہ ایسا کام ضرور کرتے ہیں جس سے بیشتر لوگوں کو مطمئن کرکے پیسہ کمایا جاسکے۔
تمام تر خامیوں کے باوجود دل والے ہجوم کو سینما گھروں تک لانے میں اس لیے کامیاب رہی کیونکہ یہ چند گھنٹے گزارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے خاص طور پر اگر آپ شاہ رخ اور کاجول کے پرستار ہو تو۔ یہ آپ کو بہت زیادہ تفریح فراہم کرتی ہے مگر اس میں بہت کچھ شامل کیا جانا چاہئے تھا۔
شاہ رخ خان پر خصوصی نوٹ : شاہ رخ کے پرستار حالیہ دنوں میں ہمیشہ ہی کچھ مایوس ہوتے ہیں کیونکہ ہم ایک بار پھر ان کا جادو دیکھنا چاہتے ہیں مگر ہمارے پسندیدہ اسٹار اس میں اب دلچسپی نہیں رکھتے۔ فلم بین بہت زیادہ توقعات تو نہیں رکھتے مگر یہ کہنا پڑے گا سلمان خان اپنی ایسی منفرد موجودگی ثابت کرتے ہیں جو ان کے پرستاروں کو مطمئن کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں شاہ رخ اپنی ہی صلاحیت کو گھٹا رہے ہیں۔ لوگ بولی وڈ کے باصلاحیت ترین اداکاروں میں شامل اس اسٹار سے زیادہ کی توقع کرتے ہیں۔

جاز ایکس: سستی شہرت کی ناکام کوشش؟



موبی لنک کی نئی اشتہاری مہم میں کوئی بنیادی پیغام یا برانڈ سٹوری نہیں، بلکہ اس میں ایک پرانی ترکیب کا سہارا لیا گیا ہے۔
’ایکس فونز‘ فروخت کرنے کیلئے جاز کی اشتہاری مہم ناصرف بدمزہ ، ذو معنی اور بے ذوق ہے بلکہ کئی قارئین کے لیے تشویش ناک حد تک اشتہار میں نازیبا تصویر استعمال کی گئی ہے۔
موبی لنک نے اشتہارات کی دنیا میں سب سے پرانی ترکیب پر انحصار کرتے ہوئے بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی خدمات حاصل کیں۔
اشتہار میں نرگس سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ ہمیں ایک انجان موبائل فون خریدنے کی ترغیب دیں گی لیکن کیا یہ مایوس کن مارکیٹنگ صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی؟  


اشتہار میں نا صرف خواتین کا غلط استعما ل کیا گیا بلکہ اس میں کمپنی بھی صارف کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اشتہار میں جس طرح نرگس کو مرکز بنایا گیا ، اس کی موبائل ڈیوائس سے کوئی مطابقت بنتی نظر نہیں آئی۔
اشتہار بنانے والے اتنا تردد بھی نہیں کیا کہ ناظرین کو موبائل ڈیوائس کے فیچرز سے آگاہ کیا جائے۔وہ بھول گئے کہ یہ موبائل ڈیوائس آئی فون کی طرح پہلے سے اپنی کلاس نہیں رکھتی۔
انہیں چاہیے تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے کہ موبی لنک کے نئے فون کو کہیں کم تر نہ سمجھا جائے۔
ایکس فون کوایک ہیجان انگیز اور سستے فون کے طور پر پیش کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ اس فون کا ہدف (ٹارگٹ آڈینس) ایک کالج جانے والی لڑکی ہے۔
برانڈ کے کرتا دھرتاؤں نےیہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اس فون کو استعمال کرنے والا جنسی طور پر زیادہ پرکشش نظر آئے گا۔ تاہم ، بہت سے صارفین اس ترکیب کو بھانپتے ہوئے ایکس فون کو سرے سے مسترد کر دیں گے۔
زائد العمر نرگس کالج جانے والی لڑکیوں کی توجہ نہیں حاصل کر سکتیں۔ دیکھا جائے تو ایکس فونز بذات خود خراب نہیں۔ہائیر کے تیار کردہ یہ سیٹ 18 مہینے وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں۔ اس میں لگی پری پیڈ سم میں 2 جی بی کا تھری جی ڈیٹا اور 800 روپے کا بیلنس ہے۔
تمام ایکس فونز میں اینڈروائیڈ 4.4 کٹ کیٹ، مناسب ریم اور سی پی یو ہے۔ مناسب فیچرز کے باوجود اشتہار فونز پر توجہ مبذول کرانے میں ناکام رہا ہے۔
موبی لنک کو لازماً اپنے اشتہارات میں خواتین کے بے دریغ استعمال کا رجحان ختم کرنا ہو گا۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موبی لنک کا نیا اشتہار سستی شہرت اورتنازع کھڑا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
موبی لنک کی برانڈ ٹیم کو چاہیے کہ وہ اپنی حکمت عملی پر از سر نو غور کرے۔
نوٹ: یہ آرٹیکل ڈان کے ارورا میگزین کی ویب سائٹ پر انگریزی زبان میں شائع ہوا جس کا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے.

Miss World 2015: Spain wins and England doesn't make the Top 20

 

Mireia Lalaguna Royo, a 23-year-old professional model from Barcelona, wins the beauty pageant in Sanya, China. Miss England failed to make the top 20

Miss Spain won the famous beauty pagent, and England didn't even get a look in.
Scotland and Northern Ireland made the Top Ten, while England didn't even make the Top 20.

There was also controversy - Miss Canada was banned by China for speaking up about human rights abuses, and this was neatly left out of the show.
Instead, the beauty queen was quietly removed from the Miss World website and not mentioned in the show.
It was an exciting show, catch up with what happened below.

WINNER ANNOUNCED

  • 3rd place - Indonesia
  • 2nd place - Russia
  • 1st place - Spain
Mireia Lalaguna, 23-year-old Spanish Model won after winning Top Model and giving an impressive speech in which she said "Just because I am beautiful on the outside does not mean I am not beautiful on the inside, too."


 

دی راک ریسل مینیا 32 میں شرکت کرنے سے قاصر


ڈبلیو ڈبلیو ای کے آئندہ سال شیڈول ایونٹ ریسل مینیا کو تماشائیوں کی تعداد کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا ریسلنگ شو قرار دیا جارہا ہے مگر بری خبر یہ ہے کہ اس میں ہولی وڈ اداکار اور مقبول ترین ریسلر دی راک مقابلہ کرتے نظر نہٰں آئیں گے۔
سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈیوائن دی راک جانسن جنھوں نے گزشتہ سال ریسل مینیا 32 میں کسی سے مقابلے میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم فلمی مصروفیات کی بناءپر ایسا ان کے لیے ممکن نظر نہیں آرہا۔
یہاں تک کہ ممکنہ طور پر پیپلز چیمپ کا خطاب حاصل کرنے والے دی راک شو میں کسی بھی حیثیت سے شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دی راک ایک فلم میں کام کرنے کی وجہ سے ریسلنگ کے رنگ کا رخ نہیں کرسکتے کیونکہ فلم اسٹوڈیو کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔
اگر دی راک ریسلنگ کے دوران زخمی ہوجاتے ہیں تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے تاہم وہ اس مسئلے کو حل کرکے رنگ میں اترنے کے خواہشمند ہیں۔
ریسل مینیا 29 میں جان سینا سے مقابلے سے پہلے بھی دی راک ایک فلم میں کام کررہے تھے اور میچ کے دوران زخمی ہونے کے باعث اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے تک رکی رہی تھی۔
تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کی کوشش ہے کہ مقابلہ نہ سہی مگر پھر بھی دی راک ایونٹ میں کسی نہ کسی طرح شریک ضرور ہوجائیں کیونکہ ان کی ضرورت بہت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔
اس سال توقع کی جارہی تھی کہ دی راک کا مقابلہ اپنے پرانے حریف ٹرپل ایچ سے ہوگا تاہم اب اس منصوبے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
راک کی جانب سے بروک لیسنر سے بھی مقابلے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی تاہم وہ کم از کم ریسل مینیا 32 میں تو ممکن نظر نہیں آتا۔

عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کار حادثے میں زخمی


ذرائع کے مطابق دونوں اداکار ملبوسات کے ایک اسٹور کے افتتاح کے سلسلے میں کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ سپر ہائی وے پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا.
اداکارہ اور میزبان انوشہ اشرف اور ماڈل عباس جعفری بھی عائشہ اور اظفر کے ساتھ ٹرپ میں شامل تھے،لیکن وہ ایک علیحدہ کار میں سفر کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق عائشہ اور اظفر کی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی کار سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری۔
اداکاروں کو پہلے جامشورو ہسپتال لے جایا گیا اور پھر ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق عائشہ عمر کی گردن کی ہڈی میں 2 فریکچر ہوئے جبکہ اظفر رحمٰن کو سر میں چوٹیں آئیں۔
گلوکار اور اداکار فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دونوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

’مور‘ آسکر کی دوڑ سے باہر


غیرملکی جریدے ورائٹی کے مطابق اکیڈمی نے اس کیٹیگری کے لیے 9 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں جامی کی فلم 'مور' شامل نہیں ہے.
اکیڈمی نے جن فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے اسن میں بیلجیئم کے ہدایت کار جیکو وین ڈورمیل کی فلم ’دی برینڈ نیو ٹیسٹامنٹ‘، کولمبیا سے ہدایت کار سیرو گیورا کی فلم ’ایمبریس آف دی سرپنٹ‘، ڈنمارک سے ہدایت کار توبیس لنڈہولم کی فلم ’آ وار‘، فن لینڈ سے ہدایت کار کلاوس حارو کی فلم ’دی فرینسر‘، فرانس سے ہدایت کار ڈینز گیمز ارگووین کی فلم ’مستانگ‘، جرمنی سے ہدایت کار گیولیو ریسیاریلی کی فلم ’لیبیرنتھ آف لائس‘، ہنگری سے ہدایت کار لاسزلو نیمز کی فلم ’سب آف سول‘، آئر لینڈ سے ہدایت کار پیڈی بریتھناچ کی فلم ’وائوا‘ اور اردن سے ہدایت کار ناجی ابو نوور کی فلم ’تھیب‘۔
'مور' کے ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود تاہم ابھی بھی آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی امیدیں زندہ ہیں۔
پاکستانی ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی فلم ’آ گرل ان دی ریور: دی پرائز آف فارگونس‘ بہترین دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کی گئی 9 فلموں میں شامل ہے۔
شرمین عبید چنائے اور ہوم باکس آفس کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی یہ دستاویزی فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی ہے۔
اس حوالے سے منتخب کی گئی آخری پانچ فلموں کا اعلان 14 جنوری کو کیا جائے گا۔

’ہندوستانی اکثریت پاکستان کے خلاف نہیں‘



ڈان نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان متعدد بار آچکے ہیں اور لاہور کی ثقافت اور مہمان نوازی انہیں خاصی پسند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پاکستان کی تہذیب سے کم سے کم چالیس سال سے واقف ہوں، میں اپنی فلموں کے ذریعے پوری دنیا میں گھوما، ہندوستانی اور پاکستانی دنیا کے ہر کونے میں ملتے ہیں اور نہایت محبت سے پیش آتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ہندوستانی اور پاکستانیوں کے آپس میں تعلقات دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ نفرت کہاں ہے؟ عوام میں تو نفرت بالکل نہیں‘۔
اوم پوری کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا ماننا ہے دونوں ملکوں میں بہت چھوٹا طبقہ ایسا ہے جو گمراہ کن اور نفرت پھیلا رہا ہے اور میری ان سے گزارش ہے کہ ہم پر رحم کریں اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانا بند کردیں‘۔
ہندوستان کی حکومت کا ذکرکرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ ’اگر ہمارے درمیان کے بھائی چارے کو کوئی حکومت نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی تو وہ کامیاب نہیں ہوگی‘۔
بولی وڈ اداکار عامر خان کے عدم برداشت کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عامر کے بیان کو کہیں نہ کہیں وہ غیر ذمہ دارانہ سمجھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی اکثریت پاکستانیوں کے خلاف نہیں ہے۔
فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’میں نے کبھی کسی چھوٹے کردار سے منع نہیں کیا میں کسی فلم میں ایک سین بھی کر سکتا ہوں بس اچھا کام ضروری ہے‘۔
نئے سال کے لیے انہوں نے دونوں ممالک میں بسنے والے لوگوں کو اچھا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے محبت کا خزانہ لے کر جارہے ہیں اور لوگوں کو امن کا پیغام دیتے ہیں کہ محبت لوگوں کو طاقت دیتی ہے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور امن سے رہنا چاہیے۔

ٹرمینیٹر-2 کا تھری ڈی ورژن


آرنلڈ شوازنیگر کی بلاک بسٹر فلم کی 25 ویں سالگرہ پر تھری ڈی ورژن لانے کا مقصد اسے ان ناظرین تک پہنچانا ہے جو اسے بڑی اسکرین پر نہیں دیکھ سکے، مثلاً چین میں کبھی اس کا اصل پرنٹ نہیں چل سکا تھا۔
امید ہے کہ کیمرون اور ان کی ٹیم اس فلم سے ایک مرتبہ پھر بڑا منافع کمائیں گے۔
کیمرون نے 2012 میں اپنی 15 سال پرانی بلاک بسٹر ’ٹائی ٹینک‘ کےتھری ڈی ورژن سے دنیا بھر میں 343 ملین ڈالرز کمائے تھے۔
ٹرمینیٹر کے تھری ڈی ورژن کو شاید اتنی پزیرائی نہ مل سکے، لیکن یقیناًکیمرون کو اپنی اس کوشش پر افسوس ہرگز نہیں ہو گا۔

اکشے ’روبوٹ-2‘ کے ولن؟



ہندی کے ساتھ ساتھ تامل میں ’انتھران-2‘ کے نام سے ریلیز ہونے والی اس فلم میں تامل سینما کے آئیکون رجنی کانت مرکزی کردار جبکہ ہولی وڈ کی ایما جیکسن ان کی محبوبہ بنیں گی۔
اطلاعات ہیں ’روبوٹ-2‘ اب تک ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم ہو گی۔
فلم ساز ولن کیلئے پہلے مبینہ طور پرعامر خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر بعد میں انہوں نے’ٹرمینیٹر‘ کے آرنلڈ شوازینیگر کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق،آرنلڈ کی انڈیا آمد اور کام کرنے کیلئے بہت زیادہ کاغذی کارروائی درکار تھی، لہذا دو دن قبل ان سے بات چیت کا عمل ناکام ہو گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اکشے گزشتہ شام شنکر اور فلم کی بقیہ کاسٹ سے چنئی میں ملنے کے بعد نجی طیارے کے ذریعے ممبئی لوٹ گئے۔
چنئی روانگی سے قبل اکشے سے رجنی کانت کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فلم پروڈیوسرز کچھ دنوں میں اکشے کو کاسٹ کرنے کا اعلان کریں گے۔

سینئر ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی کا انتقال


پاکستان کے سینئر ڈرامہ نگار اور اداکار کمال احمد رضوی طویل علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں جمعرات کو انتقال کر گئے۔
پی ٹی وی کے لازوال مزاحیہ ڈارمہ ’الف-نون‘ لکھنے اور اس میں الن کا کردار ادا کرنے والے رضوی کافی عرصے سے بیمار تھے۔
یکم مئی 1930ء کو بہار، ہندوستان میں پیدا ہونے والے رضوی 1951ء میں پاکستان آنے کے بعد کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھر لاہور منتقل ہوگئے۔
انہوں نے 1958ء میں تھیٹر سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1965ء میں پہلی دفعہ الف -نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اور رفیع خاور نے ننھے کا کردار ادا کیا۔
الف -نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا مختلف سالوں میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
’آپ کا مخلص‘، ’صاحب بی بی اور غلام‘ اور ’مسٹر شیطان‘ ان کے دوسرے مشہور ڈرامہ سیریز تھیں۔
ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت نے انھیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

Red Carpet Launch of First Look Manto Film

Manto is a Geo Films Production which is directed by Babar Javaid the movie is based on revellious and passionate writer Saadat Hasan Manto.
Sarmad Khoosat played the role of legendary Manto. The history has been loved and hated for his short stories which describe the sensitive and taboo issues of the society throughout and after partition.
In the movie there are numbers of incredible actors of Pakistan Entertainment Industry such as Saba Qamar, Nimra Bucha, Mahira Khan, Sania Saeed, Tipu Sharif, Yasir Rizvi and some others, as well Sarmad Khoosat is prepared to grab your attention along with his amazing acting talents as Manto in this movie.
In this event there designers, media professionals, fashion models and celebrities such as Marina Khan, Aamir Qureshi, Adnan Jaffri,Aamna Isani, Aijaz Aslam, Amna Ilyas, Anoushay, Ali Safina, Alee Shaikh, Saba Khan, Amir Qureshi, Ghana Ali,Babar Javed, Ekra Fayz, Emraan Rajput, Gohar Rasheed, Ghana Ali, Farhat Kapadia, Hina Bayat, Hina Rizvi, Irfan Khoosat, Junaid Khan, Meesha Shafi, Nausheen Shah, Fahad Mirza, Sarmad Khoosat, Nighat, Nadia Afgan, Anoushay, Saba Hameed, Sana Sultan, YBQ, Hina Rizvi, Hina Bayat, Ushna Shah, Tipu Sharif, Tapu Javeri, Shahnaz Ramzi, Seher Paracha, Savera Nadeem, Sarwat Gillani, Babar Javed, Irfan Khoosat and more.

سپنوں کا شہزادہ کہا ں ہے ،آئندہ عید الفطر پہلے شادی کر سکتی ہوں ۔ میرا

اداکارہ میرانے کہا ہے کہ میر اسپنوں کا شہزادہ کہاں ہے مجھے فی الحال اس بارے میں کچھ پتہ نہیں اور میری شادی کہاں ہونی ہے اسکے بارے میں بھی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا  انہوں نے  انٹرویو میں کہا  میںاب چاہتی ہوں کی میں اپنا گھر بسالوں اور آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی اپنے سپنوں کے شہزادے سے شادی کر سکتی ہوں ،مگر میرے سپنوں کا راجا کہاں ہے مجھے ابھی تک اسکا کچھ پتہ نہیں ٴآنیوالے دنوں میں فلموں میں مزید بہتر اندازمیں کام کرتی نظر آؤں گی۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی

معروف مارننگ شو میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی ۔ جس کے بارے میںڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا ۔ڈاکٹر شائستہ لودھی نے شادی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ ایک شخص جس کا چہرہ نہیں دیکھ رہا وہ شائستہ لودھی کو انگوٹھی پہنارہے ہیں جبکہ شائستہ لودھی نے قرآنی آیات کے ساتھ اپنی دوسری شادی سے آگاہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے ۔

واجاں ماریاں ، بلایا کئی وار وے، عالم لوہا ر کی چھتیسویں برسی

موسیقی میں جگنی کے خالق اور چمٹے کو متعارف کرانے والے محمد عالم لوہار کو دنیا چھوڑے چھتیس برس گذر گئے۔ وہ یکم مارچ 1928 میں گجرات میں پیدا ہوئے وہ 3 جولائی 1979میں ٹریفک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ موسیقی کے شوق کی تکمیل کیلئے عالم لوہار نے گھر چھوڑا اور تھیٹر کمپنیوں سے وابستہ ہو گئے۔ تھیٹر کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے بعد بھی عالم لوہار ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن میں بھی اپنے سروں کا جادو جگاتے رہے۔ عالم لوہار کو 1971 میں ملکہ الزبتھ کے مہمان بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا جبکہ سابقہ صدر ایوب خان بھی ان کے بڑے مداح تھے۔ ایک مرتبہ عالم لوہار بیمار ہونے پر عالم لوہار کو ہسپتال داخل کر دیا ۔ جہاں ڈاکٹر اور نرسیں ان پر توجہ نہ دے رہے تھے جس پر انہوں نے اونچی آواز میں گانا شروع کر دی واجاں ماریا ں بلایا کئی وار وے ۔۔کسی نے میری گل نہ سنی۔ ان کے اس گانے پر کئی ڈاکٹر اور نرس فوری طور پر وہاں پہنچ گئے اور انہیں معلوم ہو گیا کہ ایک بہت بڑافنکار ان کا مریض بنا ہے۔ عالم لوہا ر کے صاحبزادے عارف لوہا ر اور عارف لوہار کے صاحبزادے بھی عالم لوہا ر کی گائیکی کا تسلسل جاری  رکھ ہوئے ہیں۔

نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی، عروہ حسین

لاہور: ’’نامعلوم افراد‘‘میں پسندیدگی نے حوصلہ بڑھایا، نئی فلم میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عروہ حسین نے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
عروہ حسین نے کہا کہ شروع دن سے ہی فلم کرنے کی خواہش تھی مگر فلم انڈسٹری کے حالات کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید میرا یہ خواب پورا ہی نہیں ہوگا ۔ پھر ہمایوں سعید اور بلال لاشاری کی فلموں نے جس طرح سے اوپر تلے کامیابیاں حاصل کیں تو منظر ہی بدل گیا ۔اسی دوران ’’نامعلوم افراد‘‘ مل گئی جس میں فہد مصطفی اور جاوید شیخ کے ساتھ میری پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا ۔ اس کے بعد مزید دو فلمیں ’’ملک ‘‘ اور ’’سٹرابری‘‘ میں سائن کرلیا گیا ۔ان میں ’’ملک ‘‘ تو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے ۔
اس فلم میں مجھے بلال اشرف اور علی عظمت کے ساتھ ایمان علی کی جگہ مجھے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ایمان علی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے،ان کا پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ۔ میری اس میں کوئی دلچسپی نہیں ،مجھے صرف کام کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ شوبز میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ عروہ حسین نے مزید بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ کے بارے میں زیادہ کچھ بتانہیں سکتی بہرحال اس میں بھی ایک جاندار رول نبھا رہی ہوں۔
ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی وجہ سے تو لوگ کافی جانتے تھے مگر فلم کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ نئے لوگ ایکشن ، کامیڈی اور میوزیکل سمیت ہر موڈ کی فلمیں بنا رہے ہیں جس سے فلم بینوں کو پردہ اسکرین پر ہر بار کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عروہ حسین نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اپنے ملک میں ہی آپ کو اچھے پراجیکٹ ملنے لگیں تو پھر آپ کو بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کیلیے دعویٰ دائر کردیا

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہراحمد بٹ سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا ہے ۔
یہ دعوی انھوں نے گزشتہ روز فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ نذیر احمد کے توسط سے کیا۔ اس بارے میں حمیرا ارشد نے’’ایکسپریس ‘‘ کوبتایا کہ میں اب مزید تماشا نہیں بننا چاہتی اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں میری فیملی اور دیگر قریبی لوگوں کی مشاورت بھی شامل ہے ۔
میرے اوراحمدبٹ کے تعلقات جہاں پہنچ گئے ہیں وہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں نے احمد بٹ کے والد کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی کیونکہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ویسے بھی یہ میرا اور احمد کا معاملہ ہے۔

ایان کی خاطر جھگڑے، ڈیوٹیاں قرعہ اندازی سے لگنے لگیں

منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست ماڈل گرل ایان علی کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کے لئے اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں لڑائی جھگڑے عام ہوگئے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اورکسٹمزحکام کے غلطیوں سے بھرپورچالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پررہائی کاقوی امکان پیداہوگیا جبکہ اڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور آسائشیں فراہم کر نے کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کررہے ہیں، بیرک کی ڈیوٹی پر ماموراہلکاروقتا فوقتا ماڈل سے پوچھتے ہیں کسی چیزکی ضرورت تونہیں، اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں، ملزم ہونے کے باوجود ایان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتیں یکسر نظراندازکردی ہیں، پراپرٹی ڈیلرسے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹاکے حصول کیلیے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا
 اور ماڈل سے ان کے دبئی کے مہنگے ترین برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت تین درجن سے زائدغیرملکی دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حدنرمی بھرتی گئی ہے

ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ ریما نے تین سال پہلے 16 نومبر 2011 کو امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی تھی، جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 21 مئی 2012 کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی۔ اداکارہ ریما کو اللہ نے آج اولاد نرینہ کے تحفے سے نوازا ہے اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ریمانے بہت سے لالی ووڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا۔واضح رہے کہ نوے کی دہائی میں اداکارہ ریما نے شاندار مقبولیت حاصل کی تھی۔

منی لانڈرنگ کیس، ماڈل ایان علی کے فراہم ثبوت مشکوک

منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے فراہم کیے گئے ثبوت مشکوک قراردے دئیے گئے ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ا?یان علی کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کے بارے میں فراہم کئے گئے ثبوت مشکوک ہیںجبکہ آیان علی کے بیان حلفی کی جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ اسٹاپ فروش اور پراپرٹی ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

نصیر الدین شاہ کو ایک موقعے کی تلاش

نصیر الدین شاہ کو پاکستانی مداح اور پاکستانیوں کو نصیرالدین شاہ اتنے پسند آ گئے ہیں کہ وہ پاکستان آنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے۔
اس بار وہ لاہور لٹریچر فیسٹیول میں آنے والے تھے تو کراچی والوں نے بھی ان کے ساتھ وقت گذارنے کے پروگرام بنا لیے۔
اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، او یو پی نے یادداشتوں پر مبنی ان کی خود نوشت کے اجرا کا اعلان کیا اور کراچی آرٹس کونسل نے ان کے ساتھ نئے اداکاروں کا ایک تربیتی ورکشاپ۔
او یو پی میں ان کی کتاب ’اور پھر ایک دن‘ کے اجراء کی تقریب ذرا مختلف تھی۔ پہلے او یو پی کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے نصیر الدین شاہ کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ انھوں نے جتنی کتابیں آج کی تقریب کے لیے منگائی تھیں وہ تمام کی تمام فروخت ہو چکی ہیں۔
اس کے بعد ناز اکرام اللہ نے نصیرالدین شاہ کے بارے میں ایک مضمون پڑھا اور پھر سٹیج پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے ڈائریکٹر مینو گور کے سپرد کر دیا گیا جو نصیر الدین شاہ سے مکالمہ کرنے والی تھیں۔
مینوگور کے بہت سے سوال ایسے تھے جن کا جواب نصیر الدین شاہ اپنی یادداشتوں کی کتاب میں بھی دے چکے ہیں۔
ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ 16 سال کے تھے جب فلموں میں کام کرنے کے لیے ممبئی آئے۔ پہلے ایک دوست کے ہاں ٹھہرے جو ظاہر ہے بے روزگار مہمان سے جلد ہی تنگ آ گئے۔
اگلا ٹھکانہ ایک گودام تھا۔ اسی دوران انھیں ’امن‘ اور ’سپنوں کا سوداگر‘ میں ایکسٹر کا کام ملا۔
نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ اسی دوران وہ دلیپ کمار سے بھی ملنے گئے۔ دلیپ ان کے والد کے شناسا تھے۔ دلیپ کمار نے سارا قصہ سن کر کہا ’میاں! اچھے گھروں کے بچے ایسے کاموں میں نہیں پڑتے۔ گھر لوٹ جاؤ اور جا کر تعلیم مکمل کرو۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ان کا دل تو چاہا کہ وہ دلیپ سے پوچھیں کہ وہ جو اس کام میں پڑے ہیں تو ان کا اپنا خاندانی پس منظر کیسا ہے؟
نصیر الدین دلیپ کمار کو پسند کرتے تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دلیپ کمار ایک ہی اداکار کو دنیا کا بڑا اداکار مانتے ہیں اور وہ ہے دلیپ کمار۔
اداکاری کی تربیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سائنس، ریاضی اور دوسرے بہت سے مضامین کی طرح اداکاری سیکھنے کا مضمون نہیں ہے۔ عام طور پر اداکاری سکھانے پڑھانے کے اداروں میں وہ لوگ اداکاری پڑھاتے اور سکھاتے ہیں جنھیں خود اداکاری کا کام نہیں ملتا۔

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ اداکاری کو ایک خواب کی تکمیل کے طور پر نہیں بلکہ ایک پیشے کے طور پر اپنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا ’اکثر نوجوان ان سے ملتے ہیں تو یہی پوچھتے ہیں کہ اداکار کیسے بنا جائے تو ان کا بھی پہلا مشورہ یہی ہوتا ہے کہ جاؤ پہلے اپنی تعلیم مکمل کرو‘۔
نصیر الدین کا کہنا تھا کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے کہ گائیک اور رقاص اپنے کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کتنی ریاضت کرتے ہیں اور ساری عمر کرتے رہتے ہیں لیکن اداکاری مختلف کام ہے۔ اداکاری سکھائی جاتی بلکہ اداکاری کے لیے آنے والوں کی شخصیت بنائی جاتی ہے۔
انھوں نے پونا میں اپنے استادوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اداکاری نہ تو کتابوں سے سیکھی جا سکتی ہے اور نہ ہی سکولوں سے، ہاں زندگی سے سیکھی جا سکتی ہے کیوں کہ زندگی ہی سب سے بڑی استاد ہے۔

فوادخان فلم میں مس ورلڈ کے مدمقابل

فواد خان کے پاکستانی اور بھارتی فین کے لئے ایک ایسی خوشخبری ہے جس کو سن کر وہ جھوم اٹھیں گے ۔ جی ہاں فواد خان بہت جلد دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق فواد خان سے پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے رابطہ کرکے اپنی فلم ‘ اے دل ہے مشکل’ میں ایشوریہ رائے کے مدمقابل کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔کرن جوہر فواد کی فلم خوبصورت سے کافی متاثر ہوئے تھے اور وہ انہیں ایشوریہ کے مدمقابل بہترین انتخاب تصور کرتے ہیں۔کرن جوہر نے ‘اے دل ہے مشکل’ کے لیے منصوبہ بندی بھی کرلی ہے جو کہ ایک غیرروایتی لواسٹوری پر مبنی فلم ہوگی۔اس فلم کی شوٹنگ نیویارک، پیرس اور نئی دہلی میں ہوگی اور ممکنہ طور پر یہ جون 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔

شوبز میں سفارشی زیادہ دیر نہیں ٹک سکتے،سلیم خان

ماڈل و اداکار سلیم خان نے کہا ہے کہ وہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انہیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور میں بہت جلد مختلف پراجیکٹس میں نظر آﺅں گا۔ میں نے ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے پی ٹی وی سمیت مختلف پرائیویٹ پراجیکٹس میں کاسٹ کیا گیا ہے جن کی بہت جلد ریکارڈنگز شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی چینلز آنے کی وجہ سے اب کام کی کمی نہیں ہے بس انسان میں ٹیلنٹ ہونا چاہئے۔ میرا اپنا خیال ہے کہ شوبز کی فیلڈ میں سفارش سے آگے نہیں بڑھا جا سکتا، اس فیلڈ میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کے اندار ٹیلنٹ ہوتا ہے اور میں اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بہت جلد اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو جاﺅں گا۔

عدنان سمیع ٹویٹرپرا منے مداحوں کو فٹنس ٹپس دیں گے

گلوگار و موسیقار عدنان سمیع خان جو کسی زمانے میں اپنے موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا شکار تھے، اب اپنا وزن کافی حد تک کم کرکے خاصے سمارٹ ہو چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عدنان سمیع نے اپنے مداحوں کو بھی وزن کم کرنے میں مدد دینے کی ٹھانی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عدنان نے اپنے مداحوں سے ہر بدھ کو فٹنس ٹپس شیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سے ہر بدھ کو وہ فٹ رہنے کے لیے کچھ ٹپس شیئر کیا کریں گے۔ کیا آپ سب تیار ہیں؟

قبائلی ملک کی اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش

قبائلی ملک وزیر محمد صافی نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کردی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں قبائلی ملک وزیر محمد صافی نے کہا کہ شادی کیلئے اداکارہ میرا کی ہر شرط ماننے کیلئے تیار ہوں ۔

سارہ لورین کی بالی ووڈ میں خوب پذیرائی

بالی وڈ فلمسازوں نے اب ایک بار پھر اداکارہ سارہ لورین کی طرف رخ موڑ لیا ہے، انہیں بالی ووڈ سے دو تین فلموں کی آفرز ہیں۔ ایک تازہ ترین اطلاع کے مطابق ان کی ایک فلم کی شوٹنگ بھوپال میں مکمل کر لی گئی ہے، جس میں سارہ لورین پر ایک گانا بھی عکس بند کیا گیا۔ علاوہ ازیں پرکاش کی فلم میں بھی انہیں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”مرڈر تھری“ کے بعد انتہائی محتاط انداز میں فلمیں سائن کر رہی ہوں۔ انہوں نے بولڈ مناظر کے بارے میں کہا کہ اگر وہ کہانی سے ہٹ کر ہوں گے تو کبھی شوٹ نہیں کراﺅں گی۔

شوہرنے دو گھر تحفہ میں دیئے ہیں، مدیحہ شاہ

گلوکار غلام عباس نے کہا ہے کہ میں 5000 گیت گا اور ساڑھے تین سو نعتیں پڑھ چکا ہوں۔ کبھی تکبر نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ان دنوں نئے البم کی تیاری میں مصروف ہوں، جو جلد منظر عام پر آئے گا۔ دریں اثناءدوسرے ٹی وی کے مار ننگ شومیں مدیحہ شاہ اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے کراچی اور لاہو ر میں دو گھر تحفہ میں دیئے ہیں۔ ان کے شوہر نے کہا کے میری اہلیہ کو تمام مزیدارکھانے پکانے آتے ہیں اور وہ ان کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شو میں موجو د آسٹرلوجسٹ نے مدیحہ شاہ کے شوہر کا ہاتھ دیکھ کر اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے ہاتھ میں شادی کی صرف ایک لکیر ہے اور انہیں اپنی بیوی مدیحہ شاہ سے بے حد پیار ہے۔

عتیقہ اوڈھو کی بریسٹ کینسر کے مریضوں کےلئے فنڈ ریزنگ مہم

سینئر فنکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسانیت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مستحق بریسٹ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لےے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں انڈس گیلری میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں نامور فنکار، ہمایوں سعید، انجیلین ملک، ساجد حسن، مسز ساجد حسن مرینہ خان اور دیگر شریک ہوئے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں ایسے مریضوں کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا چاہتی ہوں جو علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس مہم میں ہونے والی آمدنی شوکت خانم میموریل اسپتال میں دی جائے گی۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو کا کینسر کے خلاف مہم کا جذبہ بے مثال ہے۔ انجلین ملک نے کہا کہ وہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ہیں۔ ساجد حسن نے کہا کہ فنکاروں میں انسانی خدمت کا جذبہ خوش آئند بات ہے۔

میکال ذوالفقار اور میشا کے بعد صائمہ ٹی وی کی مہنگی ترین اداکارہ

میکال ذوالفقار اور میشا شفیع کے بعد اداکارہ صائمہ ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی فنکارہ ثابت ہو رہی ہیں۔ انہیں سوپ سیریل کنیز میں سب سے زیادہ شہرت ملی تھی اور اب کراچی کے ایک پروڈیوسر نے انہیں ایک سوپ سیریل میں 50 لاکھ کے معاوضے پر کاسٹ کرلیا ہے۔ اس کی ریکارڈنگ بھی کراچی میں ہوگی اور اس طرح ایک قسط ایک لاکھ روپے کی ہوگی اس سے قبل میکال ذوالفقار بھی سیکڑوں کے حساب سے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ اس طرح میشا شفیع نے بھی ایک فلم کا معاوضہ 50 لاکھ مانگ کر پروڈیوسر کو حیران کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ صائمہ اردو پنجابی فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ 5 لاکھ وصول کرتی تھیں۔

پہلے پاکستانی فواد خان نے بھارتی ’فلم فیئر‘ ایوارڈ جیت لیا

فواد خان بھارت میں’فلم فیئر‘ ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی اداکاربن گئے ،ا ±نہیں اپنی فلم ’خوبصورت‘ کیلئے نئے بہترین اداکارکا ایوارڈ دیاگیا۔فواد خان نے ساتھی اداکارہ سونم کپور اور جھٹلکا ملہوترا سے ایوارڈ وصول کیاتاہم یہ پہلا موقع تھا کہ بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘شاہ رخ خان کو کوئی نامزدگی نہیں ملی حالانکہ 2014ءمیں ا ±ن کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کامیاب ہوئی تھی کپل شرماکی میزبانی میں ہونیوالے فلم فیئرایوارڈ میں کنگنارناوت کو بہترین ادکارہ جبکہ شاہد کپور کو فلم حیدر کے لیے ایوارڈ دیاگیاجبکہ اس موقع پر سلمان خا ن دھماکے دار انٹری کے ساتھ وہاں آن موجود ہوئے جس سے پورا ماحول مسکرا اٹھا۔

فوادخان فلم میں مس ورلڈ کے مدمقابل

فواد خان کے پاکستانی اور بھارتی فین کے لئے ایک ایسی خوشخبری ہے جس کو سن کر وہ جھوم اٹھیں گے ۔ جی ہاں فواد خان بہت جلد دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق فواد خان سے پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے رابطہ کرکے اپنی فلم ‘ اے دل ہے مشکل’ میں ایشوریہ رائے کے مدمقابل کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔کرن جوہر فواد کی فلم خوبصورت سے کافی متاثر ہوئے تھے اور وہ انہیں ایشوریہ کے مدمقابل بہترین انتخاب تصور کرتے ہیں۔کرن جوہر نے ‘اے دل ہے مشکل’ کے لیے منصوبہ بندی بھی کرلی ہے جو کہ ایک غیرروایتی لواسٹوری پر مبنی فلم ہوگی۔اس فلم کی شوٹنگ نیویارک، پیرس اور نئی دہلی میں ہوگی اور ممکنہ طور پر یہ جون 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔

عمائمہ ملک کیلئے متعدد بھارتی فلموں کی پیشکش

: پاکستانی اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک سے متاثر متعدد بھارتی فلمسازاداروں نے انہیں اپنی فلموں میں سائن کرنے کی پیشکش کر دی،بالی ووڈ کے تین اداروں نے عمائمہ ملک کو اسکرپٹ اورکردار کے بارے آگاہ کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق عمائمہ ملک کو ان فلموں میں اہم کردار آفر کیے گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ عمائمہ ملک نے اس حوالے سے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے مجھے حال ہی میں تین فلموں میں اہم کرداروں میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، اس پروفیشن میں آنے سے پہلے ایک بات طے کر لی تھی کہ کبھی کوئی غیرمعیاری کام نہیں کروں گی، اسی لیے بہت سی آفرز ہوتی ہیں لیکن ہر پیشکش کو قبول کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے ۔