اداکارہ ثنا ملائیشیا کا دورہ کر کے واپس وطن پہنچ گئیں۔ انہوں نے اس تاثر
کو غلط قرار دیا کہ وہ شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو
میں انہوں نے کہا کہ ایک دن بھی کوئی اوجھل ہوجائے تو باتیں بننا شروع
ہوجاتی ہیں میں شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ میرے شوہر فخر
عالم اگر میرے ساتھ تعاون نہیں کرتے تو میں یقینا یہاں دکھائی نہیں دیتی،
لیکن ان کی مرضی سے میں شوبز سے وابستہ ہوں میرے بچے اور میرے شوہر خوشحال
گھرانہ ہے۔ میں وقت پر کام ختم کردیتی ہوں تاکہ گھریلو ماحول میں بدمزگی نہ
ہو کیونکہ مجھے گھر کا خیال ہر حالت میں رکھنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ
انہیں ایک بھارتی فلم کی آفر ہوئی اور وہ قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی وہ جب چاہے جہاں چاہے کام کے لیے جا سکتا ہے۔
انہوں نے ملکی فلمی صنعت کے بارے میں کہا کہ اب آہستہ آہستہ اس میں زندگی
کے آثار آتے جا رہے ہیں لیکن جب تک سرکاری سطح پر اسے تعاون نہیں ملے گا
ترقی نہیں ہوسکتی۔

Welcome to www.pakcelebritygossip.blogspot.blogspot.com!!. The best place for Pakistani top celebrities news, gossip, scandals, latest releases and photos Fawad Khan. Actor | Kapoor & Sons. ... Ali Zafar. Actor | Teefa in Trouble. ... Mahira Khan. Actress | Verna. ... Shaan Shahid. Actor | Waar. ... Humayun Saeed. Actor | Punjab Nahi Jaungi. ... Hamza Ali Abbasi. Actor | Waar. ... Atif Aslam. Music_department | Ajab Prem Ki Ghazab Kahani. ... Humaima Malik. Actress
Advertisment
https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a
سوناکشی پنجابی کھانوں اور پنجابی رقص کی شوقین
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر تو پنجابی نہیں
مگر دل سے پنجابی ہوں،کھانے کی عادات و اطوار بھی پنجابیوں جیسے ہیں
،پنجابی کھانے ہی میرے پسندیدہ ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو اور ٹویٹر پیغام
میں انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان بنیادی طور پر تو بہار سے ہے مگر میرے
اندر پنجابی انداز رچا ہوا ہے،اپنی نئی آنے والی فلم ” ایکشن جیکسن“ کے
گانے ” پنجابی مت“ میں خود پنجابی طرز کا رقص کر کے بے حد مزا آیا،گانے پر
مداحوں کا اچھا رد عمل ملا جس پر بے حد خوش ہوں۔
فلمی دنیا میں برے وقت نے بہت کچھ سکھایا،دپیکاپڈوکون
فواد افضل خان بھارتیوں کو بھا گئے
پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی
اداکارہ پریتی زنٹا ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے، اس شو
میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈر شرکت کریں گے۔ اس بارے میں پریتی زنٹا
نے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کے
فرائض انجام د ے رہی ہوں، یہ شو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ
منفرد ریئلٹی شو ہے، اس میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈرز شریک ہوں گے،
مجھے آئی پی ایل کے سیزن میں بھی ایک شو کی آفر ہے تاہم میں ابھی اس بارے
میں غور کر رہی ہوں۔
اوشنا شاہ کی ”بشر مومن‘‘ میں متاثر کن پرفارمنس
جذباتی اداکاری کی ماہر فنکارہ اوشنا شاہ نے ہمیشہ کی طرح حال ہی میں
اختتام پذیر ہونے والے سوپ سیریل ”بشرِ مومن“ میں اپنی بہترین کردار نگاری
کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے خود کو ایک بار پھر ایک بہترین
اداکارہ ثابت کیا، ان کی مکالمہ ادا کرنے ادائیگی انتہائی متاثر کن تھی۔
اوشنا شاہ فنکار گھرانے کی سپوت ہیں اور فن اداکاری انہیں ورثے میں ملا ہے۔
ناظرین کے بقول یہ ان کی خدا داد صلاحیتیں ہی ہیں کہ اس کردار میں حقیقت
کا گمان ہوا، بیشتر دیکھنے والے اپنے آنسو ضبط نہ کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ
ناظرین ان کی اداکاری سے محظوظ ہوئے اور انہیں ایک معیاری فنکارہ سے تعبیر
کیا۔
پی کے جیل میں سکرننگ ،عامر کی درخواست مسترد
سلمان خان کے فعل سے مسلمان جھوم اٹھے
اسطرح آجکل ان کے متعلق ایک اور خبر انتہائی سرگرم ہے جو کہ ان کے مسلمان مداحوں کیلئے بہت بڑی خوش خبری کی مانند ہے ۔ جی ہاںاداکار سلمان خان لندن میں اپنے حالیہ پروگرام “بگ بوس” کی تشہیر کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ وہاں اذان کی آواز سنائی دینے لگی ، جس پر سلمان خان نے خود بھی اور تقریب میںشریک تمام شر کاءکو اذان کے احترام میں خاموش رہنے کی التجاءکیاور تب تک خاموش رہے جب تک اذان ختم نہ ہوگئی ۔
جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک تمام افراد نے سلمان خان کے اس رویے پر تعریفی کلمات ادا کئے ۔ سلمان خان کے اس رو یے نے مسلمانوں کا سر بلند کردیا جبکہ دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کے دل میںسلمان خان کے لئے احترام بڑھ گیا ۔
بشریٰ انصاری فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں جلوہ گر ہونگی
اداکار فلمساز ہمایوں سعید نے بشریٰ انصاری کو اپنی نئی کامیڈی فلم ”جوانی
پھر نہیں آنی“ کے لئے راضی کر لیا ہے اور وہ اس فلم میں ایک اہم کردار
کریں گی۔ ہمایوں سعید نے فلم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج
کل کے دور میں کامیڈی فلمیں بننا وقت کی اہم ضرورت ہے اور میں لوگوں کو یہ
فلم دیکھنے کے لیے مجبور کردوں گا۔ دریں اثناءبشریٰ انصاری نے بھی کامیڈی
فلموں کو زیادہ سے زیادہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آج کل تفریحی فلموںکا
دور ہے اور اب میں اپنے ٹی وی ڈراموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرادوں گی۔
فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کی کاسٹ میں بشریٰ انصافی، حمزہ علی عباسی، مہوش
حیات، عائشہ خان، احمد بٹ اور جاوید شیخ شامل ہیں جبکہ شہرت یافتہ
ہدایتکار ندیم بیگ، مصنف واسع چوہدری ہوں گے۔
میں بولڈ ہوئے بغیر رہ نہیں سکتی۔سنی لیون
ہاں البتہ اگر انہیں ہر شخص پر پانچ منٹ لگانے کا موقع میسر آسکے تو
وہ ایک ایک کر کے سب کو بدل سکتی ہیں میں بولڈ ہوئے بغیر رہ نہیں سکتی
مداحوں کے جذبات میں ہلچل مچانے سے ہی مجھے خوشی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا
بالی ووڈ میں کام کرنا ان کا خواب تھا اور اس کی تکمیل کا سفر اس وقت شروع
ہوا جب انہیں بگ باس پروگرام
Subscribe to:
Posts (Atom)