Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

لو پھر بسنت آئی،10نومبر کو الحمرا میں دکھایا جائے گا

شاہد ندیم کا تحریر کیا ہوا اجوکا تھیٹر کا کھیل ”لوپھربسنت آئی“ 10اور 11نومبر کو الحمرا ہال نمبر 2میں پیش کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ اس کی ڈائریکٹر بھی مدیحہ گوہر ہیں۔ پلے کی کہانی ایک خوبصورت شہر ”زندہ دل“ کی کہانی ہے جس کو بیرونی حملہ آوروں سے بچانے کے لئے تو دیواریں تعمیر کرلی جاتی ہیں۔ لیکن، اندر کے لوگ دشمنوں کے ساتھ مل کر شہرکو دشمنوں کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ ڈرامے کا مرکز ’استاد موجو‘ کا کردار ہے جس کا خاندان صدیوں سے پتنگیں بناتا چلا آیا ہے۔ایک استاد ہے جسے بتایا جاتا ہے کہ اسے کیا پڑھانا ہے اورکیا نہیں۔ ایک نوجوان محبت کرنے والا جوڑا ہے جسے کالج میں ایک بینچ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں اور ایک بچہ ہے جسے خواب میں ’رانی‘ پتنگ نظرآتی ہے۔ ایک روک تھام کمیٹی بھی ہے جس کا کام اس بات پر نظر رکھنا ہے کہ شہر میں بسنت نہ منائی جا سکے اور ڈرے سہمے جبر کی فضا میں سانس لیتے لوگوں کو کوئی سکھ اور خوشی کا لمحہ میسر نہ آسکے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ارشددرانی، عثمان راج، سہیل طارق، قیصر خان، پون سنگھ اروڑا، عباس حسین، صفیہ بٹ، رضیہ ملک، حنا طارق اور بلال مغل شامل ہیں۔

ثنا نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش قبول کرلی

اداکارہ ثنا ملائیشیا کا دورہ کر کے واپس وطن پہنچ گئیں۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دن بھی کوئی اوجھل ہوجائے تو باتیں بننا شروع ہوجاتی ہیں میں شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ میرے شوہر فخر عالم اگر میرے ساتھ تعاون نہیں کرتے تو میں یقینا یہاں دکھائی نہیں دیتی، لیکن ان کی مرضی سے میں شوبز سے وابستہ ہوں میرے بچے اور میرے شوہر خوشحال گھرانہ ہے۔ میں وقت پر کام ختم کردیتی ہوں تاکہ گھریلو ماحول میں بدمزگی نہ ہو کیونکہ مجھے گھر کا خیال ہر حالت میں رکھنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک بھارتی فلم کی آفر ہوئی اور وہ قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی وہ جب چاہے جہاں چاہے کام کے لیے جا سکتا ہے۔ انہوں نے ملکی فلمی صنعت کے بارے میں کہا کہ اب آہستہ آہستہ اس میں زندگی کے آثار آتے جا رہے ہیں لیکن جب تک سرکاری سطح پر اسے تعاون نہیں ملے گا ترقی نہیں ہوسکتی۔

سوناکشی پنجابی کھانوں اور پنجابی رقص کی شوقین

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر تو پنجابی نہیں مگر دل سے پنجابی ہوں،کھانے کی عادات و اطوار بھی پنجابیوں جیسے ہیں ،پنجابی کھانے ہی میرے پسندیدہ ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان بنیادی طور پر تو بہار سے ہے مگر میرے اندر پنجابی انداز رچا ہوا ہے،اپنی نئی آنے والی فلم ” ایکشن جیکسن“ کے گانے ” پنجابی مت“ میں خود پنجابی طرز کا رقص کر کے بے حد مزا آیا،گانے پر مداحوں کا اچھا رد عمل ملا جس پر بے حد خوش ہوں۔

فلمی دنیا میں برے وقت نے بہت کچھ سکھایا،دپیکاپڈوکون

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پدوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم نگری میں گزارے برے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے ہر شخص اپنے کرئیر میں عروج اور زوال دیکھتا ہے، اچھے وقت میں ہر جانب اس کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں اور برے وقت میں خراب سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس وقت اگر مستقل مزاجی اور صبر سے کام لیا جائے تو پھر تمام معاملات خود بخود ہی ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا بھارتی فلم نگری کی وہ اداکارہ ہیں جن کی سب سے زیادہ فلموں نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

فواد افضل خان بھارتیوں کو بھا گئے

اداکار فواد افضل خان پاکستانیوں کے بعد اب بھارتیوں کے دلوں میں بیٹھ گئے ہیں اور انہیں اب وہاں بھارت کے ممتاز اداکاروں کی طرح پسند کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں ان کے چرچے ہو رہے ہیں اور اب بھارتی اداکاروں نے فواد خان کے خلاف ایک لابی کو تیار کر لیا ہے۔ انہیں خطرہ ہے کہ اگر یہ پاکستانی اداکار کچھ اور دن یہاں رہ گیا تو وہ ہمارے کریئر کا ستیاناس کردے گا۔ ادھر فواد افضل خان کو مزید دو فلموں اور کئی تشہیری فلموں میں کنٹریکٹ ملے ہیں۔

پریتی زنٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی

اداکارہ پریتی زنٹا ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے، اس شو میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈر شرکت کریں گے۔ اس بارے میں پریتی زنٹا نے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کے فرائض انجام د ے رہی ہوں، یہ شو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ منفرد ریئلٹی شو ہے، اس میں انڈیا کے گنیز بک ریکارڈ ہولڈرز شریک ہوں گے، مجھے آئی پی ایل کے سیزن میں بھی ایک شو کی آفر ہے تاہم میں ابھی اس بارے میں غور کر رہی ہوں۔

اوشنا شاہ کی ”بشر مومن‘‘ میں متاثر کن پرفارمنس

جذباتی اداکاری کی ماہر فنکارہ اوشنا شاہ نے ہمیشہ کی طرح حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے سوپ سیریل ”بشرِ مومن“ میں اپنی بہترین کردار نگاری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے خود کو ایک بار پھر ایک بہترین اداکارہ ثابت کیا، ان کی مکالمہ ادا کرنے ادائیگی انتہائی متاثر کن تھی۔ اوشنا شاہ فنکار گھرانے کی سپوت ہیں اور فن اداکاری انہیں ورثے میں ملا ہے۔ ناظرین کے بقول یہ ان کی خدا داد صلاحیتیں ہی ہیں کہ اس کردار میں حقیقت کا گمان ہوا، بیشتر دیکھنے والے اپنے آنسو ضبط نہ کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ناظرین ان کی اداکاری سے محظوظ ہوئے اور انہیں ایک معیاری فنکارہ سے تعبیر کیا۔

پی کے جیل میں سکرننگ ،عامر کی درخواست مسترد

ممبئی : عامر خان کی فلم ”پی کے“ آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ عامر خان چاہتے تھے کہ اپنی فلم ”پی کے“ کی سکریننگ اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کے ساتھ یرودہ جیل میں کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے درخواست بھی دی تھی جسے جیل انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔سنجے دت کو 1993ءمیں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر پانچ برس کی سزا ہوئی تھی۔ جیل کے اے ڈی جی پی، میران بورانکر کا کہنا ہے کہ سنجے دت قیدی ہیں اور ان کے لئے ہر قیدی برابر ہے۔ اسی وجہ سے انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پی کے میں سنجے دت، عامر خان کے دوست کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں سوشانت سنگھ راجپوت، بومن ایرانی شامل ہیں۔ یہ فلم 19 دسمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

سلمان خان کے فعل سے مسلمان جھوم اٹھے

بھارتی اداکار سلمان خان کسی نہ کسی حوالے سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کبھی کسی ہیروئین کیساتھ سکینڈل کی شکل میں ، تو کبھی فلموں کی کامیابی وناکامی جبکہ کبھی اپنے مختلف قسم کے بیانات اور شادی کے متعلق افواہوں کی بدولت خبروں میں رہتے ہیں ۔
اسطرح آجکل ان کے متعلق ایک اور خبر انتہائی سرگرم ہے جو کہ ان کے مسلمان مداحوں کیلئے بہت بڑی خوش خبری کی مانند ہے ۔ جی ہاںاداکار سلمان خان لندن میں اپنے حالیہ پروگرام “بگ بوس” کی تشہیر کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ وہاں اذان کی آواز سنائی دینے لگی ، جس پر سلمان خان نے خود بھی اور تقریب میںشریک تمام شر کاءکو اذان کے احترام میں خاموش رہنے کی التجاءکیاور تب تک خاموش رہے جب تک اذان ختم نہ ہوگئی ۔
جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک تمام افراد نے سلمان خان کے اس رویے پر تعریفی کلمات ادا کئے ۔ سلمان خان کے اس رو یے نے مسلمانوں کا سر بلند کردیا جبکہ دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کے دل میںسلمان خان کے لئے احترام بڑھ گیا ۔

بشریٰ انصاری فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں جلوہ گر ہونگی

اداکار فلمساز ہمایوں سعید نے بشریٰ انصاری کو اپنی نئی کامیڈی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے لئے راضی کر لیا ہے اور وہ اس فلم میں ایک اہم کردار کریں گی۔ ہمایوں سعید نے فلم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں کامیڈی فلمیں بننا وقت کی اہم ضرورت ہے اور میں لوگوں کو یہ فلم دیکھنے کے لیے مجبور کردوں گا۔ دریں اثناءبشریٰ انصاری نے بھی کامیڈی فلموں کو زیادہ سے زیادہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آج کل تفریحی فلموںکا دور ہے اور اب میں اپنے ٹی وی ڈراموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرادوں گی۔ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کی کاسٹ میں بشریٰ انصافی، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، عائشہ خان، احمد بٹ اور جاوید شیخ شامل ہیں جبکہ شہرت یافتہ ہدایتکار ندیم بیگ، مصنف واسع چوہدری ہوں گے۔