Pages

بھارتی ہدایت کار کا سینئر صحافی مبشرلقمان پر فلم بنانے کااعلان

Khara such
بھارتی پروڈیوسر ارون نے سینئر صحافی اور میزبان مبشر لقمان کو ایکشن سے بھرپور فلم کی آفرکرتے ہوئے اُن کی کتاب ’کھراسچ،باباجی کے نام ‘ پر فلم بنانے کااعلان کردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ڈی ڈے اور لنچ باکس جیسی شانداربالی ووڈ فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ارون رنگرچری کو پاکستانی صحافت پر فلم بنانے کا خیال آہی گیااور اس سلسلے میں اُنہوں نے مبشر لقمان کی زندگی اور ان کی کتاب ’کھرا سچ بابا جی کے نام‘ فلم کا موضوع بنے گی۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈار موشن پکچرز کے سی ای او ارون نے کہا کہ مبشر لقمان پاکستان میں بے حد مقبول ہیں، اسی لئے ان کی کتاب پر فلم بنانے کا خیال آیا،خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یہ فلم ہٹ ہوگی۔

ژالے سرحدی بھی آئیں گی اب آئٹم سانگ میں

ماڈل اور اداکارہ ژالے سرحدی نے فلم ”جلابائی“ کےلئے آئٹم سانگ ریکارڈ کرا دیا۔ ژالے سرحدی جن کو ایک منجھی ہوئی ماڈل اور اداکارہ تصور کیا جاتا ہے، لالی وڈ کی نئی فلم ”جلابائی“ کی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم کیلئے پرومو آئٹم سانگ ترتیب دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کام کیا ہے۔ اس گانے کو شجاع حیدر نے کمپوز کیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ گانا فلم کا حصہ نہ ہو اور اس کو صرف فلم کی پرومو کے مقصد کیلئے استعمال کیا جائے۔ ژالے کے مقابل فلم میں ہیرو دانش تیمور ہیں جبکہ عدنان جعفر، وقار علی خان اور علی سفینہ دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔

فلم ”راجہ نٹورلعل“ ناکام ، عمائمہ ملک ڈپریشن کا شکار

اداکارہ عمائمہ ملک اپنی فلم ”راجہ نٹور لعل“ کی ناکامی سے دل برداشتہ ہیں اور انہوں نے فی الحال خود کو فلمی ماحول سے دور کرلیا ہے انہیں اپنی پہلی بھارتی فلم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن فلم کو باکس آفس پر پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اسے ایک لازوال فلم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلم ملک اور بیرون ملک کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی یہ فلم ان کے دعووں کے برعکس ثابت ہوئی اور بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔ اس فلم میں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فوادخان کی مقبولیت،ممبئی اوردہلی میں سڑکوں پربورڈ لگ گئے

پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ اس وقت بھارت کی نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو شمار ہونے لگے ہیں اور ان کی مقبولیت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ممبئی اور دہلی سمیت کئی بڑے شہروں میں ان کے ہورڈنگز آویزاں ہو گئے ہیں۔ اب زندگی چینل پر ان کا ڈرامہ ہمسفر جلد نشر ہو گا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا لیکن فواد خان کی طرف سے اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ اگلی فلم پاکستانی ہوگی اور انہوں نے فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کردی ہے۔

ہمایوں سعید نے ملک ریاض کا روپ دھار لیا

پاکستانی سینما کی بحالی کے لیے آئندہ برسوں کے دوران کئی فلمیں ریلیز کی جائیں گی، اب آپریشن 021 اور نامعلوم افراد کے بعد ہمارے سینما گھروں میں ایک اور زبردست فلم آنے والی ہے۔حقیقی زندگی کے کردار بزنس ٹائیکون ملک ریاض پر مبنی اس فلم کا مرکزی کردار ہمایوں سعید ادا کر رہے ہیں۔’نامعلوم افراد’ سے شہرت حاصل کرنے والی عروہ حسین ان کی بیوی کی شکل میں نظر آئیں گی جبکہ یوسف بشیر قریشی ملک کے ساتھی ہوں گے۔
ملک ریاض ہمیشہ سے اپنی حیرت انگیز ترقی کے باعث موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔فلم کے تین منٹ کے ٹریلر میں ملک ریاض کی زندگی کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ہمایوں سعید کی مضبوط ڈائیلاگ ڈیلیوری اس فلم کو کافی زبردست دکھاتی ہے اور ہم توقع کرسکتے ہیں کہ اس سے ہماری صنعت کا معیار اور بلند ہوگا۔تاہم اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

حادثاتی طور پر اداکارہ بنی، صبا قمر کا ٹی وی شو میں اعتراف

اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر فنکارہ بن گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر والے شو بز میں آنے کے خلاف تھے لیکن اچانک ہماری خاندان دوست روحی بانو امی سے اجازت لے کر مجھے لاہور لے گئیں۔ ان کے اصرار پر پی ٹی وی میں ریکارڈنگ دیکھنے گئی تو پتہ چلا کہ ڈرامے کی مرکزی کردار کرنے والی فنکارہ نہیں آسکی تو ڈائریکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو اداکاری کا شوق ہے۔ میں نے کہا میں کیسے کروں گی، مجھے تو کچھ آتا ہی نہیں اور پھر امی کے غصے کا بھی خیال آیا مگر ڈائریکٹر نے کہا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور وقت بھی زیادہ نہیں لگے گا۔ میں نے ان کے دیے ہوئے مکالمے سیٹ پر جا کر بول دیئے۔ میں نے کراچی واپس آکر بھی گھر والوں کو کچھ نہیں بتایا لیکن پھر آہستہ آہستہ شوق پروان چڑھنے لگا تو ایک حد تک کام کرنے کی اجازت مل گئی۔ اللہ کے کرم سے منتخب ڈراموں میں کام کیا۔ نام کمایا آج بھی اسی طرز پر کم اور اچھے ڈرامے کر رہی ہوں۔ ”بنٹی آئی لو یو“ کو انہوں نے ایک اچھا سیریل قرار دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے آن ایئر ڈرامے ”ڈائجسٹ رائٹر“ کو ایک اچھے ڈرامے سے تعبیر کیا۔

ماہرہ خان کی فلم ”بن روئے آنسو“ مکمل

چھوٹی اسکرین کی معروف فنکارہ ماہرہ خان کی دو فلمیں جن میں ہدایتکار سلطانہ صدیقی کی فلم ”بن روئے آنسو“ اور دوسری فلم عاصم رضا نے تیار کی ہے۔ ”بن روئے آنسو“ کی دیگر کاسٹ میں زیبا بختیار، ہمایوں سعید، جاوید شیخ، ارمینا خان شامل ہیں جبکہ دوسری فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ عدیل اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ دونوں فلمیں موجودہ سیاسی فضاءصاف ہونے کے بعد ریلیز کی جائیں گی۔

نور کا میرا کو نفسیاتی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ

میرا کی جانب سے نور کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ وہ اب کراچی کی مختلف فلمی تقریبات تک پہنچ گیا ہے اور اس کی اطلاع نور کو بھی مل چکی ہے جس میں میرا نور کی ذاتیات پر حملے کر رہی ہیں اور وہ اس کا اظہار اکثر نجی محفلوں اور اپنے ٹی وی انٹرویوز میں بھی کرتی رہتی ہیں اب نور نے اس کا نوٹس لے لیا ہے لیکن انہوں نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں میرا کو ذہنی کمزور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے میں نے کبھی بھی میرا کے بارے میں کوئی ایسی ویسی بات نہیں کی لیکن وہ جہاں مجھے مل جائے گی میں اسے چھوڑوں گی نہیں۔

مصطفی قریشی کو عمران کی شکل میں بھٹو مل گیا

نامور فلمسٹار مصطفی قریشی پیپلز پارٹی سے باغی ہو گئے، عمران خان کے مطالبات کی حمایت کر دی،جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جب کنٹینر پر امریکہ کو للکا ر رہا تھا تو مجھے ذوالفقار بھٹو یاد آگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مصطفی قریشی جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر یں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ مصطفی قریشی پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے صدر ہیں اور 35 بر س سے سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہیں ،تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔

شادی سے پہلے یا بعد کبھی فلرٹ نہیں کیا: علی ظفر

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں نے شادی سے قبل یا بعد کبھی فلرٹ نہیں کیا اہلیہ کا میرے اوپر بھرپور اعتماد ہے۔ وہ نجی ٹی وی کے لائیور مارننگ شو میںمختلف سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں شک کا پہلو نہیں ہونا چاہئے۔ پروگرام میں علی ظفر کی اہلیہ نئے بھی فون پر گفتگو کی۔ ان سے پوچھا کہ کبھی علی کا کوئی فلرٹ سامنے آیا۔ ان کو کیسا پایا۔ اہلیہ نے کہا کہ علی ایک اچھے اور ذمہ دار شوہر ہیں اور کبھی بھی میری لائف میں کبھی بھی کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں کسی لڑکی کا ذکر ہو۔ یہ اکثر بیشتر باہر جاتے رہتے ہیں میں نے انہیں چھوٹ دی ہوئی ہے کیونکہ کہیں بھی جائیں لیکن واپس میرے پاس ہی آنا ہے۔

فلم ”نامعلوم افراد“ نے 12کروڑ سے زائد کما لئے

: فلم انڈسٹری کے ریوائیول میں اہم کردار ادا کرنے والی فلم ”نامعلوم افراد“ اب تک 12 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم بینوں کی بھاری تعداد آج بھی پہلے روز کی طرح اسے دیکھنے آرہی ہے۔ اس فلم میں آئٹم سانگ، کامیڈی، عمدہ اداکاری، اور دل لبھانے والے گانوں نے اسے عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فلم ”بینگ بینگ“بھی اس پر بھاری نہ ہوسکی۔ اس نے پورے ملک میں بے مثال بزنس کیا۔ فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفی، عروہ، مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی ہیں۔

نامعلوم افراد“ کے بعد عروہ پر فلموں کی بارش”

فلم ”نامعلوم افراد“ میں عمدہ اداکاری کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عروہ کو کئی فلمسازوں نے اپنی فلموں میں مرکزی کردار کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس بارے میں عروہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ ان آفرز کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد اس بارے میں کسی نتیجے پر پہنچ جائےں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”نامعلوم افراد“ میرے کریئر کی پہلی فلم تھی، ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم سے جو ستائش انہیں ملی ہے وہ نا قابل فراموش ہے۔ فلم بین طبقہ معیاری فلم دیکھنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ”نامعلوم“ افراد ان کے معیار پر پوری اتری۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے ساتھ معیاری فلموں میں بھی کام کرتی رہوں گی۔

سنسنی خیز فلم ”8969“ کی پہلی جھلک میں صبا قمر نمایاں

جلد آنے والی پاکستانی فلم ’8969′ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں صبا قمر ہی نمایاں ہیں۔ عظیم سجاد کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں صبا قمر، حسین ٹیوانا، صدف حمید، عظیم سجاد اور انعم ملک سمیت دیگر اداکار کام کر رہے ہیں۔ سجاد نے زیادہ تر پشتو ٹی وی ڈرامے ہی ڈائریکٹ کئے ہیں۔ فلم 8969 کے مختصر ٹریلر میں فلم کی کہانی کو زیادہ بیان نہیں کیا گیا تاہم یہ ایک سنسنی خیز فلم نظر آتی ہے جس میں رومانوی پہلو بھی شامل ہے۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صبا قمر نے اس فلم میں ایک آئٹم نمبر مستانی بھی کیا ہے تاہم اداکار نے اس کی تردید کی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں ڈراموں میں کام کرتی ہوں تو گھریلو خواتین میرے ساتھ جڑ جاتی ہیں، مجھے نہیں لگتا اگر میں نے کسی آئٹم سانگ میں کام کیا تو میرے بارے میں پہلے جیسا سوچا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہوش حیات اور حمیمہ ملک کو بھی آئٹم نمبرز پر اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ان کے اس بیان کے بعد ہی مستانی گانے کی وڈیو آن لائن آگئی۔

میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے ،ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور وہ لمحات میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔ بنکاک سے کراچی واپس پہنچنے پر ”نئی بات“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈبل ڈیکر بس سے حادثہ ہوا، آنکھوں کے سامنے عجیب سا سماں تھا اور وہ یاد کر کے خوف آتا ہے۔ پتا نہیں کون سی نیکی اور دعائیں کام آگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میرے دوست اسپتال پہنچ گئے تھے،پاکستان سے خیریت معلوم کرنے کیلئے میرے پاس بے شمار فون اور ایس ایم ایس آئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پندرہ روز بعد اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ بنکاک جائیں گے۔

Geo Tv Iqrar New Drama Cast, Pictures

Written by: Sarwat Nazir
Directed by: Babar Javed
Produced by: A&B
Fresh Timings: Tuesday at 8:00 pm

Any much married man would never approve of polygamy but living in an unpredictable world one can never be too sure!Shabaz and Shiza are celebrating their matrimonial bliss to its optimum. They have a smooth sailing ! Shabaz couldn't have ever thought of a second wedlock only until he chanced upon Hajira . She was a widow who had inherited large amounts of wealth from her late husband, but the money she had acquired wasn't without its share of problems.

Mathira reveals her Husband name

Mathira HusbandLove Indicator' late night show famed host Mathira recently disclosed name of her husband. Mathira’s followers and fans are already fuming as she never really shared her wedding news. At last she has decided to share some info about her husband with the outside world.
Farran J Mirza (DJ Flint J) is the name of Mathira’s Husband. He is a composer, singer and songwriter. He specializes in the field of Electronic Pop. Farran (DJ Flint) studied major in Business Management at The American University and spent most his life in Dubai and UK.
Recently Mathira gave birth to his (Farran’s) cute baby boy, and they named him ‘Aahil‘ which means ‘Prince’.
"I love children. My little prince is a blessing for me and our families are enjoying every bit of this joy. Everyone is in love with him. I believe God plans everything for a reason and He is the one who chooses your soul mate for you.” Mathira said earlier in an interview.

It's all about Kill the Dill

Ali Zafar never fails to surprise. This time too he has taken the game a notch higher by shedding off his chocolate hero image and holding a gun in his hand with a rough and sturdy avatar to share screen space with Ranveer Singh and Parieeti Chopra in KILL DIL. This big budget YRF production, which is slated to release on the 14th of November 2014, got 1.5 million Youtube hits on the trailer released few days ago.
Kill Dil is a story of two assassins, Dev (Singh) and Tutu (Zafar), who are on a killing spree under the able guidance of their guru Bhaiyyaji (Govinda) and what happens when they meet the free-spirited Disha (Chopra). What follows is a game of defiance, deception and love.
In his rustic rural looking character, Ali Zafar has not just impressed his fans but also his co-star In this film. According to Ranveer "Ali’s presence, his voice, emotions, humour, delivery, look and even his dancing have all come together to make a distinct character who is engaging, endearing and above all, entertaining. Shaad and Adi sir (Aditya Chopra) are mighty impressed by Ali’s performance. According to me, this is by far Ali’s best performance ever because no other director has explored this dimension of Ali’s personality. Ali has created an indelible contribution to the film and his performance will certainly be one of the highlights.”
The Ram Leela star, Ranveer Singh, has showered him with praises. “I’ve seen parts of the film during dubbing and I’m completely bowled over by the way Ali has brought the character ‘Tutu’ alive. Like Govinda ji, he’ll be seen in an avatar which he’s never been before, which should be tremendously exciting for his fans."

Humaima closed PFDC L’Oreal Bridal week: Showstopper for Sana Safinaz

The Pakistan Fashion Design Council (PFDC) L’Oreal Bridal Week is always one of the highlights of the fashion calendar. Now in its fourth consecutive year, one of the biggest fashion events of the year, Humaima Malick conducted the closing ceremony of prestigious fashion show for Sana Safinaz.

The actress who after her success in Pakistani cinema has made her way to Bollywood because of her acting prowess is regarded as one of the fashion icons of Pakistan. Staying true to her fashion roots she has been chosen to end the show for arguably Pakistan’s biggest fashion brand Sana Safinaz.

The pioneering Pakistan Fashion Design Council (PFDC) and L’Oréal Paris, the world’s leading beauty brand will be ending the showcase of bridal wear with Sana Safinaz in the finale and Humaima Malick as the showstopper.