لمی ستاروں کی فنی اورنجی زندگی کے بارے میں جاننے کا شوق کسے
نہیں ہوتا۔ ان کے چاہنے والے ہرروزاخبارات اورنیوزچینلز پران کی فنی
سرگرمیوں اور نجی زندگی کے حوالے سے بننے والی خبروں کے ذریعے باخبر رہتے
ہیں۔
کوئی بالی وڈ یاترا کے لئے تیاری کرتا ہے توکسی کا معاشقہ منظرعام
پرآجاتا ہے۔ کوئی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتا ہے توکوئی ورلڈ ٹوور
پرروانہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فلم سے
وابستہ فنکاروں، ہدایتکاروں، پروڈویوسروں اورتکنیکی شعبہ کے لوگوں کوخاص
اہمیت حاصل رہتی ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں برسوں تک راج کرنے والی فلمسٹارمدیحہ شاہ بھی
شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے ارب پتی بزنس مین جاوید اقبال سے
کینیڈا میں شادی کرلی۔’’ واضح رہے کہ یہ خبر بھی جنگل کی آگ کی طرح اس
وقت ہر جگہ پھیلی جب ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کے نیوزچینل اور اخبار نے
ہمیشہ کی طرح بازی اپنے نام کرلی۔ مدیحہ شاہ کی شادی کی بریکنگ نیوز آن
ائیرہوتے ہی جہاں میڈیا پرسن اس کی چھان بین میں لگ گئے، وہیں مدیحہ شاہ کے
چاہنے والے ان کی شاہکارفلموں کولے کرباتیں کرنے لگے‘‘۔
کینیڈا میں ہونے والی شادی کی پروقار تقریب میں مدیحہ شاہ اورجاوید
اقبال کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ جنہوں نے دونوں کو زندگی کے نئے
سفرکا آغاز کرنے پرمبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ جاوید اقبال
نے مدیحہ شاہ کوشادی کے تحفہ میں کراچی کے علاقہ ڈیفنس اورکینیڈا کے
شہروینکوور میں قیمتی گھردیئے ہیں۔
جاوید اقبال کا کاروبار پاکستان کے علاوہ دبئی اورکینیڈا میں پھیلا ہوا
ہے اور وہ کھانے پکانے کے مصالحہ جات سمیت دیگرکاروبار کرتے ہیں۔ مدیحہ شاہ
اورجاوید اقبال کی فیملیوں کے درمیان پانچ ماہ قبل دبئی میں ملاقات ہوئی
تھی اور پھر جاوید اقبال کی فیملی کی جانب سے شادی کیلئے بات آگے بڑھائی
گئی، جس پر مدیحہ شاہ کی فیملی نے شادی کیلئے رضامندی ظاہرکردی۔
دونوں فیملیوں نے شادی کی تاریخ طے کی اوراس کے لئے کینیڈا پہنچ گئے۔
شادی کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ مدیحہ شاہ اب شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی
لیکن ان کے شوہرجاوید اقبال اوران کی فیملی کی جانب سے مدیحہ شاہ پرشادی کے
بعدشوبزمیں کام نہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی
گئی۔ بلکہ انہوں نے اس پروفیشن میں منفرد اورمعیاری کام کرنے کیلئے ان کی
مکمل سپورٹ کا سگنل بھی دیدیا ہے۔
کینیڈامیں شادی کے بعد مدیحہ شاہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کوپہلا انٹرویودیتے
ہوئے کہا کہ اس بات کا مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ’’جوڑے آسمانوں پربنتے
ہیں‘‘۔ میراتعلق شوبزنس سے ہے اورمیں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران فلم، ٹی
وی ، تھیٹراورفیشن انڈسٹری میں بہت ساکام کیا ، لیکن کبھی سوچانہ تھا کہ
ایک دن میری زندگی میں ایک ایسا شخص آئے گا جومیرا جیون ساتھی بن جائے گا۔
کیونکہ میرا تعلق شوبز اورجاوید ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ مگرقسمت میں جو
لکھا ہو وہ ہوکر رہتا ہے۔