ہم نیٹ ورک اور سٹائل 360 کی جانب سے ”نویں
برائیڈل کیٹور ویک 2014ئ“ میں شرکت کرنے والے ملکی اور بین الاقوامی
ڈیزائنروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق لاہور میں ہونے والے
برائیڈل ویک میں 21نامور ملکی اور غیر ملکی ڈیزائنر شرکت کریں گے۔
بھارت سے ڈیزائنر منی بندرا، لندن سے زیگی
اختر اور امریکہ سے ڈیزائنر ثمرین پاکستان کے صف اول کے ڈیزائنروںکے ساتھ
اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ پاکستان کے 48 بہترین ماڈلز فیشن شو
میں جلوہ گر ہوں گے۔ شو کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر حسن شہریار یاسین
کریں گے جبکہ میک اپ اور سٹائلنگ کی ذمہ داری این پرو اور این جینٹس کی ہے۔