Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

کراچی میں 13ویں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب

کراچی میں ملک کے سب سے بڑے شوبز ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’زندہ بھاگ‘ تین ایوارڈز کے ساتھ سب سے نمایاں رہی۔
زندہ بھاگ کو بہترین فلم کا ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اسی فلم کے مینوگور اور فرجاد نبی کو بہترین ہدایت کار اور ہیرو خرم
پطرس کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تاہم بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سیڈلنگز کے لیے آمنہ شیخ کو دیا گیا۔
ٹی وی کے شعبے میں ہمیشہ کی طرح یہ ایوارڈز سیٹیلائٹ اور ارضی (ٹیرسٹریل) کے دو شعبوں میں تقسیم کیے گئے۔




سیٹیلائٹ کیٹیگری میں فواد خان کو ہم ٹی وی کی سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
فواد خان پچھلے سال بھی ہم ٹی وی ہی کی سیریل ’ہم سفر‘ کے لیے یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
اسی کیٹیگری میں اداکارہ صنم سعید کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جو انھیں ہم ٹی وی کی سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ میں اداکاری پر ملا۔
ڈراموں کی ارضی (ٹیرسٹریل) کیٹیگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈ نعمان اعجازنے حاصل کیا جو اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔ نعمان اعجاز نے آٹھویں مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔


ہترین اداکارہ کا ایوارڈ اے ٹی وی کے ’روشنی اندھیرا روشنی‘ کی ہیروئین یمینہ پیرزادہ اور پی ٹی وی ہوم پر چلنے والے ڈرامے ’کمی رہ گئی‘ کی ہیروئین مہوش حیات کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔
مہوش حیات بھی ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اس تقریب مین موجود نہیں تھیں۔
ٹی وی کے شعبے میں آمنہ مفتی کو ہم ٹی وی کے ڈرامے ’الو برائے فروخت نہیں‘ کے لیے بہترین مصنفہ قرار دیا گیا جبکہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیو ٹی وی کے ڈرامے ننھی کے لیے حسیب احسن کو دیا گیا۔


موسیقی کے شعبے میں رضوان علی جعفری کی البم یاراں کی ٹولی کو بہترین البم قرار دیا گیا، جبکہ بہترین ساؤنڈ ٹریک کے لیے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ کو منتخب کیا گیا۔ سال کا بہترین گانا راحت فتح علی خان کا ’ملال‘ قرار پایا جبکہ شہریار مرزا کو بہترین ابھرتا ہوا فنکار قرار دیا گیا۔
فیشن کی کیٹیگری میں سبل چوہدری اور عباس جعفری کو سال کے بہترین ماڈلز کے ایوارڈز دیے گئے جبکہ آمنہ بابر کو ابھرتی ہوئی بہترین ماڈل کا ایوارڈ دیا گیا۔
یہ تقریب تقریباً سات ماہ کی تاخیر سے منعقد ہوئی اور جب ہوئی تو انتہائی چھوٹے پیمانے پر۔


نتظامیہ نے سات ماہ تک اس تقریب کے منعقد نہ ہونے کی کوئی واضح وجہ بتائی اور نہ ہی اس کے انتہائی مختصر پیمانے پر ہونے کا جواز تاہم فلم اور ٹی وی کے ستاروں کی شرکت سے اس میں رونق ضرور آگئی خاص کر فواد خان تو ہر شخص کی نگاہ کا مرکز تھے۔
تاہم ہمایوں سعید، نعمان اعجاز اور مہوش حیات کی کمی محسوس ضرور کی گئی۔