Advertisment

https://www.highrevenuegate.com/yngsgwcqf?key=569b6da6aa47358022f3b3136793b69a

Senond Menu

Fashion Week Pakistan 2014






مدیحہ شاہ کی کینیڈا میں شادی

لمی ستاروں کی فنی اورنجی زندگی کے بارے میں جاننے کا شوق کسے نہیں ہوتا۔ ان کے چاہنے والے ہرروزاخبارات اورنیوزچینلز پران کی فنی سرگرمیوں اور نجی زندگی کے حوالے سے بننے والی خبروں کے ذریعے باخبر رہتے ہیں۔
کوئی بالی وڈ یاترا کے لئے تیاری کرتا ہے توکسی کا معاشقہ منظرعام پرآجاتا ہے۔ کوئی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتا ہے توکوئی ورلڈ ٹوور پرروانہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فلم سے وابستہ فنکاروں، ہدایتکاروں، پروڈویوسروں اورتکنیکی شعبہ کے لوگوں کوخاص اہمیت حاصل رہتی ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں برسوں تک راج کرنے والی فلمسٹارمدیحہ شاہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے ارب پتی بزنس مین جاوید اقبال سے کینیڈا میں شادی کرلی۔’’ واضح رہے کہ یہ خبر بھی جنگل کی آگ کی طرح اس وقت ہر جگہ پھیلی جب ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کے نیوزچینل اور اخبار نے ہمیشہ کی طرح بازی اپنے نام کرلی۔ مدیحہ شاہ کی شادی کی بریکنگ نیوز آن ائیرہوتے ہی جہاں میڈیا پرسن اس کی چھان بین میں لگ گئے، وہیں مدیحہ شاہ کے چاہنے والے ان کی شاہکارفلموں کولے کرباتیں کرنے لگے‘‘۔
کینیڈا میں ہونے والی شادی کی پروقار تقریب میں مدیحہ شاہ اورجاوید اقبال کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ جنہوں نے دونوں کو زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے پرمبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ جاوید اقبال نے مدیحہ شاہ کوشادی کے تحفہ میں کراچی کے علاقہ ڈیفنس اورکینیڈا کے شہروینکوور میں قیمتی گھردیئے ہیں۔
جاوید اقبال کا کاروبار پاکستان کے علاوہ دبئی اورکینیڈا میں پھیلا ہوا ہے اور وہ کھانے پکانے کے مصالحہ جات سمیت دیگرکاروبار کرتے ہیں۔ مدیحہ شاہ اورجاوید اقبال کی فیملیوں کے درمیان پانچ ماہ قبل دبئی میں ملاقات ہوئی تھی اور پھر جاوید اقبال کی فیملی کی جانب سے شادی کیلئے بات آگے بڑھائی گئی، جس پر مدیحہ شاہ کی فیملی نے شادی کیلئے رضامندی ظاہرکردی۔
دونوں فیملیوں نے شادی کی تاریخ طے کی اوراس کے لئے کینیڈا پہنچ گئے۔ شادی کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ مدیحہ شاہ اب شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی لیکن ان کے شوہرجاوید اقبال اوران کی فیملی کی جانب سے مدیحہ شاہ پرشادی کے بعدشوبزمیں کام نہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ بلکہ انہوں نے اس پروفیشن میں منفرد اورمعیاری کام کرنے کیلئے ان کی مکمل سپورٹ کا سگنل بھی دیدیا ہے۔
کینیڈامیں شادی کے بعد مدیحہ شاہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کوپہلا انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ’’جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں‘‘۔ میراتعلق شوبزنس سے ہے اورمیں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران فلم، ٹی وی ، تھیٹراورفیشن انڈسٹری میں بہت ساکام کیا ، لیکن کبھی سوچانہ تھا کہ ایک دن میری زندگی میں ایک ایسا شخص آئے گا جومیرا جیون ساتھی بن جائے گا۔ کیونکہ میرا تعلق شوبز اورجاوید ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ مگرقسمت میں جو لکھا ہو وہ ہوکر رہتا ہے۔

اداکارہ میرا امریکا میں ایک ہفتہ سسرالیوں کے ساتھ گزارنے کے بعد کیپٹن نوید کے ہمراہ گزشتہ روزدبئی پہنچ گئیں۔

امریکا میں قیام کے دوران جہاں میرا نے اپنے سسرالیوں سے اختلافات ختم کیے ، وہیں انھوں نے ایک فیشن شومیں بھی حصہ لیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے تھے لیکن اب معاملات دوبارہ سے درست سمت کی جانب آرہے ہیں اوراب جہاں میرا اورکیپٹن نوید کے تعلقات بہترہوچکے ہیں، وہیں دونوں کی فیملیوں کے درمیان بھی تعلقات میں بہتری کے امکانات واضح ہورہے ہیں۔

ہیپی نیوائیراانتہائی بے تکی فلم ہے،جیابچن

ممبئی : اداکارہ جیا بچن نے شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن کی حالیہ فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہ رخ خان، دیپکا پاڈوکون اور ابھیشیک بچن کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی کامیابی پر جہاں امیتابھ بچن خوش ہیں اور اس کے بارے میں سوشل میڈیا بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے ہیں، ایسے میں ان کی اہلیہ کی جانب سے فلم کے بارے میں بیان چونکانے والا ہے۔ ممبئی میں ہونے والی ایک ادبی کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ چند سالوں میں ”ہیپی نیو ایئر“ جیسی بے تکی فلم نہیں دیکھی۔ میں نے یہ فلم اس لیے دیکھی کیونکہ ابھیشیک بھی اس میں تھے۔ میں نے اس سے کہا کہ تم سچ مچ عظیم فنکار ہو کیونکہ کیمرے کے سامنے اس قدر احمقانہ حرکتیں کرنا بھی ایک جرات کی بات ہے۔ فرح خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پاڈوکون اور ابھیشیک بھی ہیں۔دوسری جانب امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ واہ، ”ہیپی نیو ایئر“ نے دنیا بھر میں 300 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ شاہ رخ اور فرح کو مبارکباد۔۔۔ تو فرح خان ہم ایک ساتھ کب کام کر رہے ہیں؟۔۔۔ہا ہا۔

ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم نے ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم نے رواں سال فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ”1989“ رواں ہفتے بلبورڈ چارٹ میں پہلے نمبر پر ہے اور اس کی اب تک 13 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، خاص طور پر ان کے گانے ”شیک اِٹ آف“ نے دھوم مچا دی ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال ورلڈ میوزک ٹور کے ذریعے ایک کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔

لو پھر بسنت آئی،10نومبر کو الحمرا میں دکھایا جائے گا

شاہد ندیم کا تحریر کیا ہوا اجوکا تھیٹر کا کھیل ”لوپھربسنت آئی“ 10اور 11نومبر کو الحمرا ہال نمبر 2میں پیش کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ اس کی ڈائریکٹر بھی مدیحہ گوہر ہیں۔ پلے کی کہانی ایک خوبصورت شہر ”زندہ دل“ کی کہانی ہے جس کو بیرونی حملہ آوروں سے بچانے کے لئے تو دیواریں تعمیر کرلی جاتی ہیں۔ لیکن، اندر کے لوگ دشمنوں کے ساتھ مل کر شہرکو دشمنوں کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ ڈرامے کا مرکز ’استاد موجو‘ کا کردار ہے جس کا خاندان صدیوں سے پتنگیں بناتا چلا آیا ہے۔ایک استاد ہے جسے بتایا جاتا ہے کہ اسے کیا پڑھانا ہے اورکیا نہیں۔ ایک نوجوان محبت کرنے والا جوڑا ہے جسے کالج میں ایک بینچ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں اور ایک بچہ ہے جسے خواب میں ’رانی‘ پتنگ نظرآتی ہے۔ ایک روک تھام کمیٹی بھی ہے جس کا کام اس بات پر نظر رکھنا ہے کہ شہر میں بسنت نہ منائی جا سکے اور ڈرے سہمے جبر کی فضا میں سانس لیتے لوگوں کو کوئی سکھ اور خوشی کا لمحہ میسر نہ آسکے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ارشددرانی، عثمان راج، سہیل طارق، قیصر خان، پون سنگھ اروڑا، عباس حسین، صفیہ بٹ، رضیہ ملک، حنا طارق اور بلال مغل شامل ہیں۔

ثنا نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش قبول کرلی

اداکارہ ثنا ملائیشیا کا دورہ کر کے واپس وطن پہنچ گئیں۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دن بھی کوئی اوجھل ہوجائے تو باتیں بننا شروع ہوجاتی ہیں میں شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ میرے شوہر فخر عالم اگر میرے ساتھ تعاون نہیں کرتے تو میں یقینا یہاں دکھائی نہیں دیتی، لیکن ان کی مرضی سے میں شوبز سے وابستہ ہوں میرے بچے اور میرے شوہر خوشحال گھرانہ ہے۔ میں وقت پر کام ختم کردیتی ہوں تاکہ گھریلو ماحول میں بدمزگی نہ ہو کیونکہ مجھے گھر کا خیال ہر حالت میں رکھنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک بھارتی فلم کی آفر ہوئی اور وہ قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی وہ جب چاہے جہاں چاہے کام کے لیے جا سکتا ہے۔ انہوں نے ملکی فلمی صنعت کے بارے میں کہا کہ اب آہستہ آہستہ اس میں زندگی کے آثار آتے جا رہے ہیں لیکن جب تک سرکاری سطح پر اسے تعاون نہیں ملے گا ترقی نہیں ہوسکتی۔

سوناکشی پنجابی کھانوں اور پنجابی رقص کی شوقین

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر تو پنجابی نہیں مگر دل سے پنجابی ہوں،کھانے کی عادات و اطوار بھی پنجابیوں جیسے ہیں ،پنجابی کھانے ہی میرے پسندیدہ ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان بنیادی طور پر تو بہار سے ہے مگر میرے اندر پنجابی انداز رچا ہوا ہے،اپنی نئی آنے والی فلم ” ایکشن جیکسن“ کے گانے ” پنجابی مت“ میں خود پنجابی طرز کا رقص کر کے بے حد مزا آیا،گانے پر مداحوں کا اچھا رد عمل ملا جس پر بے حد خوش ہوں۔

فلمی دنیا میں برے وقت نے بہت کچھ سکھایا،دپیکاپڈوکون

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پدوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم نگری میں گزارے برے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے ہر شخص اپنے کرئیر میں عروج اور زوال دیکھتا ہے، اچھے وقت میں ہر جانب اس کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں اور برے وقت میں خراب سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس وقت اگر مستقل مزاجی اور صبر سے کام لیا جائے تو پھر تمام معاملات خود بخود ہی ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا بھارتی فلم نگری کی وہ اداکارہ ہیں جن کی سب سے زیادہ فلموں نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

فواد افضل خان بھارتیوں کو بھا گئے

اداکار فواد افضل خان پاکستانیوں کے بعد اب بھارتیوں کے دلوں میں بیٹھ گئے ہیں اور انہیں اب وہاں بھارت کے ممتاز اداکاروں کی طرح پسند کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں ان کے چرچے ہو رہے ہیں اور اب بھارتی اداکاروں نے فواد خان کے خلاف ایک لابی کو تیار کر لیا ہے۔ انہیں خطرہ ہے کہ اگر یہ پاکستانی اداکار کچھ اور دن یہاں رہ گیا تو وہ ہمارے کریئر کا ستیاناس کردے گا۔ ادھر فواد افضل خان کو مزید دو فلموں اور کئی تشہیری فلموں میں کنٹریکٹ ملے ہیں۔